عائشہ نگر قبرستان جنازہ ہال کی تعمیر مکمل
مئی 03, 2023
اہل علم کی بستی مالیگاؤں، جسے مسجدوں و میناروں کے نام کی منفرد پہچان حاصل ہے ۔ اہلیان مالیگاؤں کی دینی شغف اسی رواداری کا حصہ ہے ۔ پھر وہ چاہے مساجد، مدارس، مکاتب ،دینی تعلیمی ادارے قائم کرنے کا معاملہ ہو یا پھر اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دن و رات کے کسی بھی اوقات میں قبرستانوں میں دعائے مغفرت جانا اس شہر کی خوبیوں میں ہے ۔ بڑھتی آبادی کے پیش نظر تجہیز و تدفین کیلئے کئی نئے قبرستان وجود میں آئے ان میں سے شہر کا دوسرا بڑا قبرستان عائشہ نگر قبرستان جس میں جنازہ ہال تنگ دامن ہونے کی بناء پر اکثر و بیشتر نماز جنازہ میں لوگوں کی عدم شرکت سے فکر مند ٹرسٹیان نے جنازہ ہال کی وسیع و کشادہ تعمیر کے سلسلے میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کے تعمیری کاموں کے نگراں حسین انصاری کو طلب کرتے ہوئے جنازہ ہال کی تنگ دامنی سے متعلق مفصل و مدلل گفتگو کرتے ہوئے وسیع و عریض جنازہ ہال کی تعمیر کیلئے رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کی توجہ مبذول کروائی تھی ۔ سارے حالات سے واقفیت کے بعد حسین انصاری نے عائشہ نگر قبرستان میں نئے جنازہ ہال کی تعمیر کیلئے رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کو سارے معاملات سے آگاہ کراتے ہوئے ایم ایل اے فنڈ سے جنازہ ہال کی تعمیر حسب خواہش ذمہ داران عائشہ نگر قبرستان کا اظہار کیا ۔ جس کے پیش نظر رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی نے ووٹ بینک کی سیاست سے اوپر اُٹھ کر شہریان مالیگاؤں کی ضرورت کے پیش نظر نئے جنازہ ہال کی تعمیر کیلئے فنڈ کی دستیابی و پیپر ورک کی ابتدائی کاروائی کا آغاز کیا پیپر ورک کی تکمیل کے بعد نئے جنازہ ہال کی تعمیر کا سنگ بنیاد 24 مئی 2022 کو حضور قائد ملت انوار المشائخ مولانا سید محمد محمود اشرف صاحب جیلانی قبلہ کی شہر آمد کے موقع پر حضرت والا کے دست مبارک سے و ذمہ داران عائشہ نگر قبرستان کی موجودگی میں رکھا گیا ۔ تعمیری کام کی تکمیل کے بعد گزشتہ روز عائشہ نگر قبرستان میں نئے جنازہ ہال کے افتتاح کی باوقار تقریب عمل میں آئی اور رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کے دست مبارک سے عائشہ نگر قبرستان کے ذمہ داران و اہلیانِ شہر کی موجودگی میں نئے جنازہ ہال کا افتتاح عمل میں آیا ۔ اسی کیساتھ ساتھ عائشہ نگر قبرستان میں ایل ای ڈی لائٹ و پول کی تنصیب رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب کی کوششوں سے کیے جانے و عائشہ نگر قبرستان سے متصل روڈ کو از سر نو عمدہ و پائیدار طریقہ سے کانکریٹ روڈ کی تعمیر کیلئے ذمہ داران عائشہ نگر قبرستان نے رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کا استقبال کرتے ہوئے خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اِسی طرح رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کے تعمیری کاموں کے نگراں حسین انصاری کا بھی استقبال کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا جن کی نگرانی میں مذکورہ سبھی کام پایہ تکمیل کو پہنچے ۔ نئے جنازہ ہال کے افتتاح کے موقع پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی ،عائشہ نگر قبرستان چیف ٹرسٹی الحاج ظہیر اشرفی صاحب ،حافظ عبداللہ فیصل صاحب، حسین انصاری، حاجی خالد سکندر ، حامد حسین سمیت ذمہ داران عائشہ نگر قبرستان و اہلیانِ شہر کو محلہ بڑی تعداد میں موجود تھے ۔