سٹیزن کیمپس میں یومِ مہاراشٹر و یومِ محنت کشاں تقریب کا انعقاد
مئی 04, 2023
سٹیزن ویلفیئر ایجوکیشن سوسائٹی، سٹیزن کیمپس، مالیگاؤں میں یکم مئی 2023ء بروز پیر، صبح ٹھیک 7.45 کو کیمپس کے روح رواں و چئیرمین محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کے دست مبارک سے یکم مئی مہاراشٹر ڈے پر رسمِ پرچم کشائی انجام پزیر ہوئی- پرچم کو سلامی دینے اور راشٹریہ گیت پڑھنے کے بعد آپ کی ہی صدارت میں تقریب یومِ محنت کشاں و یومِ مہاراشٹر کا انعقاد عمل میں آیا- اس موقع پر سٹیزن کیمپس میں جاری تمام ہی یونٹس کے پرنسپال، انچارج، اساتذہ کرام و نان ٹیچنگ اسٹاف کے علاوہ طلباء و طالبات بھی حاضر تھے۔ شبانہ مس کی قرات سے تقریب کا آغاز ہوا۔ طیبہ آپا نے مہاراشٹر ڈے اور یومِ محنت کشاں کی مناسبت سے معلومات پیش کی- ہیڈ مسٹریس ایوبی پروین میڈم نے چھترپتی شاہو مہاراج کے صد سالہ جشن کے ضمن میں موصولہ ہدایات کی معلومات دی اور 6 مئی کو رزلٹ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ساتھ ہی امسال دینیات کے امتحان کے انعامات کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ نظامت کے فرائض طیبہ مس جبکہ، شکریہ پروین پیر مس نے ادا کیے۔