نیٹ کے سینٹر جے اے ٹی کیمپس کا مفتی اسمٰعیل قاسمی نے جائزہ لیتے ہوئے دورہ کیانیٹ امتحان سینٹر مالیگاؤں کو ملا اہلیانِ شہر کے میڈیکل لائن کیلئے بڑی سعادت کی بات ہے : مفتی اسمٰعیل قاسمی
مئی 06, 2023
(مالیگاؤں ) آج بروز سنیچر 6 مئی کو مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے نیٹ امتحانی مرکز جے اے ٹی کیمپس کا جائزہ لیتے ہوئے دورہ کیا، اسکول ھذا کے چیئرمن نہال انصاری نے نیٹ امتحان کی تیاریوں نظم دکھایا، اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب ہو کر مفتی اسماعیل قاسمی نے کہا کہ اہلیانِ شہر مالیگاؤں کے لئے بہت سعادت و خوش بختی کا موقع ہے میڈیکل لائن سے ہمارے جو بچے امتحان دینے کے لیے مالیگاؤں سے باہر جاتے تھے ہر سال کے تجربات سے یہ دیکھا گیا بہت دقت پیش آتی تھی بہت سارے بچے نئے شہر میں جانے کے بعد نئی جگہ ہونے کی وجہ سے سینٹر پر بر وقت نہیں پہنچ پاتے تھے اور کتنے بچے ایسے ہوتے تھے دو پانچ منٹ لیٹ پہنچنے کی وجہ سے امتحان سے محروم رہتے تھے اس تکلیف کا احساس کرکے ہماری یہ دلی خواہش یہ تھی کہ مالیگاؤں کے اندر نیٹ کا سینٹر ہونا چاہیے اور میڈیکل لائن سے ہمارے جو بچے نیٹ کا امتحان ہے وہ اپنے شہر میں امتحان کے لیے جو ماحول چاہیے اور جو ذہنی سکون چاہیے وہ آدمی کو اپنے گھر میں اپنے شہر میں اپنی اسکول میں ملتا ہے اس کے لیے مالیگاؤں کے بچے نیٹ کے امتحان میں اچھے نمبرات حاصل کریں اور پھر گورنمنٹ سیٹ پر انکا ایڈمیشن ہو ایسی ہماری چاہت تھی اللہ کا بہت بڑا کرم ہے ہماری کوشش باآور ہوئی اور مالیگاؤں شہر میں جے اے ٹی کیمپس کے اندر نیٹ کے سینٹر مل جانے کے وجہ سے ہم لوگوں کو یہ خوشی ہے کہ ہمارے شہر کے بچے اپنے شہر کے ماحول میں جب امتحان دے گے تو ان شاءاللہ اچھے سے اچھے نمبرات لاے گے دوسری بات ہمارے پیش نظر یہ ہے مالیگاؤں کو جب سینٹر ملا ہے تو انتظامی لائن سے اتنا بہتر ہم لوگ کام کرکے گورنمنٹ کو بتائے کہ سینٹر مستقل ہوجائے اور ہماری کوشش یہ ہے بچوں کو پرسکون ماحول ملے امتحان کیلئے اور انکے سرپرست جو ساتھ میں آتے ہیں انکے لئے ادھر ادھر بھٹکنا نہ پڑے دربدر نا رہے انکے لئے ہم لوگ وقتی آرام کا اٹھنے بیٹھنے کا انتظام کریں گے اور انکے لئے چائے پانی وغیرہ ریفریشمنٹ کا بھی انتظام ہوگاتاکہ مالیگاؤں کو وہ مقام ملے کہ لوگ انکے یہاں سینٹر نہیں ہے تو آس پاس کسی اور جگہ جانے کے بجائے وہ مالیگاؤں کو ترجیح دے وہ مالیگاؤں میں امتحان دے گے ایسی ہم لوگوں کی کوشش ہے ہم لوگوں کی کوشش کامیاب رہے گی اور مالیگاؤں کو خاص طور پر جے اے ٹی کیمپس کو اور انکے ذمہ داروں کو ان شاءاللہ نیک نامی ملے گی موصوف کے بعد جے اے ٹی کیمپس کے چیئرمن نہال انصاری نے کہا کہ آج بہت خوشی کا موقع ہے ہمارے میڈیکل لائن سے بچے جو نیٹ امتحان کیلئے ناسک و دیگر شہر جاتے تھے اسکا سینٹر گورنمنٹ سے ہم لوگوں نے اور مفتی اسمٰعیل قاسمی کی مدد سے یہ سینٹر حاصل کیا ہے اس سینٹر سے فائدہ سارے شہر کے اور آس پاس کے تعلقے کے میڈیکل کے بچے جو امتحان دینے جاتے ہیں انکو ملے گا، جو بچے پریشان ہوتے ہیں جنکو بہت ساری تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے باہر شہر میں بہت زیادہ ڈپریشن کا شکار ہوتے تھے کہ ہم باہر نیٹ کا امتحان دینے جا رہے ہیں کیا ہوگا کیا نہیں ہوگا مگر اب یہاں پر سینٹر آنے کی وجہ سے بچوں کے اندر سے ڈر و خوف نکل گیا ہے کہ اب بچے یہ محسوس کریں گے کہ ہم ہمارے گھر ہمارے شہر میں امتحان دے رہے ہیں اس کا فائدہ بچوں کو ملے گا اور جو بچے ڈر کے مارے بہت سارے سوالات نہیں حل کر پاتا تھا اب وہ آسانی سے سوالات کا جواب حل کرے گا اور جے اے ٹی کیمپس اس طرح کا انتظام کریں گا کہ یہ نیٹ کا سینٹر مستقل طور قائم رہے