نے کیا۔ سبکدوش ہونے والی معلمات نے اسکول و اسٹاف کے تئیں اپنے جذباتی لگاؤ و دعائیہ کلمات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر نظیفہ نے طالبات کو سخت محنت و موبائل سے دور رہنے کی تلقین کی۔ صدر موصوفہ نے دلجمعی سے تعلیم حاصل کرنے اور اساتذہ کی عزت کرنے پر زور دیا ۔اسکول کے ہیڈ ماسٹر ریحان احمد انیس احمد حمدانی صاحب نے ہدیہ تشکر پیش کیا ۔ثریا آپا نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ۔ شعبہ نشرواشاعت مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول و جونئر کالج ۔
مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول وجونیر کالج میں یوم مہاراشٹر و یوم محنت کشاں و یوم الوداع کا انعقاد
مئی 01, 2023
مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول و جونئر کالج میں یوم مہاراشٹر و یوم محنت کشاں و یوم الوداع کا انعقاد تزک و احتشام کے ساتھ عمل میں آیا ۔ تقریب کی صدارت آرکیٹیکچر صبرینہ ناز ڈاکٹر آصف سلیم نے کی ۔اسکول کی طالبہ ذوبیہ شعیب احمد کی قرات سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوا۔رسم پرچم کشائی اسکول سے سبکدوش ہونے والی معلمہ فرزانہ عبدالرشید آپا کے ہاتھوں انجام پذیر ہوئ۔اغراض و مقاصد شاہدہ بدرالدجی آپا نے پیش کیے ۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے سابق طالبہ ڈاکٹر نظیفہ ساجد خان نے شرکت ۔ دیگر مہمانان کرام میں ڈاکٹر طیبہ حفیظالرحمٰن، زبیدہ فاروق، سبکدوش ٹیچرس، غفار منشی ، شبیر قاری، انجمن سرپرست و اساتذہ کے ذمہ داران، رئیس سر و دیگر سرکردہ افراد اسٹیج پر جلوہ افروز تھے۔ تعارف و گل پیشی کی رسم ناہید کوثر آپا نے انجام دی۔ ۔ہیڈماسٹر ریحان سر، اسسٹنٹ ہیڈ مسٹریس سکینہ آپا سپروائزر ذکیہ آپا اور معزز مہمانان کے ہاتھوں گل پیشی و تحائف پیشی کی رسم انجام پذیر ہوئ۔ رئیس سر کی خدمت میں بھی تحفہ پیش کرکے انکی عزت افزائی کی گئی ۔سبکدوش ہونے والے اسٹاف ممبران سکینہ آپا ، فرزانہ آپا کی خدمت میں بھی تحائف پیش کیے گئے۔بعد ازیں طالبات کے لئے انعامات کا سلسلہ دراز ہوا۔تمام جماعتوں میں اول دوم سوم آنیوالی طالبات کو انعامات سے سرفراز کیا گیا نیز ٹاپ موسٹ پوزیشن حاصل کرنے والی و سال بھر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو بھی انعامات سے مستفیض کیا گیا۔اسٹیج پر جلوہ افروز شخصیات کی جانب سے بھی انعامات طالبات نے حاصل کیے ۔تمام انعامات و تحائف کا اعلان ثریا آپا