صحت و ضلع ہاسپٹل کے اسٹاف کے تعاون سے عازمین حج ضلع نارائن پیٹ کی پولیو خوراک اور ٹیکہ اندازی کیمپ کا اردو بھون میں اہتمام کیا گیا اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر رکن اسمبلی مسٹر ایس راجندر ریڈی ، صدر نشین بلدیہ شریمتی انسویا ، صدر نشین زرعی مارکیٹ کمیٹی شریمتی جیوتی اور ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رام موہن راو اور ڈاکٹر شلیجا نے شرکت کی ،جبکہ جناب غیاث الدین قادری سجادہ نشین نے سرپرستی کی ، اس موقع پر اپنے خطاب میں رکن اسمبلی راجندر ریڈی نے عازمین حج سے نارائن پیٹ کی ترقی و خوشحالی اور یکجہتی کے لئے دعا کی اپیل کی انہوں نے کہا کہ نارائن پیٹ کو ضلع بنائے جانے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جتنے عازمین نے درخواستیں داخل کی تھیں پورے 47 عازمین بغیر قرعہ کے منتخب ہو گئے جبکہ نارائن پیٹ کے لئے 67 کا کوٹہ مختص کیا گیا تھا ،جناب امیرالدین ایڈوکیٹ صدر سوسائٹی کی نمائندگی پر رکن اسمبلی نے اردو بھون کی توسیع وتعمیرکے لئے مزید فنڈز دینا کا تیقن دیا ،اس اجلاس میں مہمانان خصوصی کو تہنیت پیش کرتے ہو ئے سوسائٹی کے ذمہ داران نے تمام شال پوشی کی، جناب مجاہد صدیقی معتمد سوسائٹی نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ، جناب عبدالسلیم ایڈوکیٹ قانونی مشیر سوسائٹی نے کاروائی چلائی ،اس کیمپ سے نارائن پیٹ مسقر کے علاوہ مکتھل ، کوسگی ، مریکل ،کانکرتی ودیگر مقامات کے عازمین حج نے بھی استعفادہ کیا ، سجادہ نشین کی دعا پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا ،
عازمین حج کو مدافعتی ٹیکے وڈوز دیئے گئے
مئی 24, 2023
نارائن پیٹ حج سوسائٹی کی جانب سے آج محکمہ