کی گئی تو سخت احتجاج کیا جائے گا : آصف شیخ
مالیگاؤں (نامہ نگار) مالیگاؤں کارپوریشن میں ریاستی حکومت کے 70 فیصد فنڈ اورنگ کارپوریشن کے 30 فیصد رقم سے منظور کردہ انڈر گراؤنڈ گٹر کا ٹینڈر آج جاری کردیا گیا ہے ۔اس ضمن میں کارپوریشن کمشنر بھالچندر گوساوی شفافیت کو ترجیح دیں ۔زائد رقم ینی ٹینڈر میں درج 500 کروڑ روپے سے اضافی رقم بھروائی جاتی ہے تو یہ مالیگاؤں شہر کہ عوام کے روپے کی بربادی کے مترادف ہوگا ۔اس لئے ٹینڈر اپسیٹ ویلیو کے مطابق بھرا جائے اور اس ٹینڈر کیلئے کسی قسم کا این او سی نہ لیا جائے، کسی سیاسی دباؤ میں حکمت عملی کا مظاہرہ نہ کیا جائے ۔مالیگاؤں شہر کی عوام کا 30 فیصد یعنی سوا سو کروڑ روپے اس کام کیلئے مختص کیا گیا ہے ۔اس لئے اس کام کیلئے نکالے گئے ٹینڈر میں کسی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی ۔اگر کارپوریشن کمشنر بھالچندر گوساوی نے کسی سیاسی دباؤ میں آکر ٹھیکہ داروں کو مینیج کرتے ہوئے ٹینڈر اضافی رقم سے بھروایا اور اسے منظوری دی تو سخت احتجاج کیا جائے گا ۔اسطرح کا بیان مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دیا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ ابھی حال ہی کارپوریشن نے ریاستی حکومت کے سو کروڑ روپے کے کاموں کے ٹینڈر دس فی صد اضافی رقم سے دیا ہے جس سے مالیگاؤں شہر کی عوام کا کروڑوں روپے کا ٹیکس اس کام میں ضائع ہوگیا ہے ۔اس لئے مالیگاؤں کارپوریشن اور شہر کی عوام پر مالی بوجھ نہ پڑے اس کے لیے انڈر گراؤنڈ گٹر کے اس 500 کروڑ روپے کے ٹینڈر پر بھی ماضی کی طرح عمل نہ کرتے ہوئے ٹینڈر میں درج 500 کروڑ روپے کے مطابق ہی ٹینڈر بھروایا جائے ۔اضافی رقم سے بھروا کر مالیگاؤں شہر کی عوام کے روپے کو کسی سیاسی یا ٹھیکہ دار کے جیب میں نہ ڈالا جائے ۔آصف شیخ نے کمشنر بھالچندر گوساوی کو انتباہ دیا ہے کہ اگر مالیگاؤں شہر کی عوام کے ساتھ ناانصافی کی گئی تو سخت احتجاج کیا جائے گا اس بات کو کارپوریشن نوٹ کریں ۔