ممبئی (پریس ریلیز)مہاراشٹر میں ہونے جارہے ہیں آئندہ کارپوریشن و بلدیاتی انتخابات کے علاوہ 2024 کے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات بھی آپکی رہنمائی میں لڑا جائے ۔آپ نے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے اور مستقبل میں بھی آپ کے سیاسی تجربہ کے تحت ہی بی جے پی کو اسمبلی و پارلیمنٹ چناؤ میں شکست دی جاسکتی ہے ۔ پارٹی کی صدارت سے آپکا اسطرح استعفیٰ دینا یقیناً پورے ملک کیلئے اور خاص طور پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کیلئے دھکہ دینے والا فیصلہ ہے ۔اس لئے مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے ہم آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ اپنا استعفیٰ واپس لیں اور اپنے تجربات کی روشنی میں سیاسی و سماجی اور ملک کے دستور کی حفاظت کیلئے اپنا قیمتی وقت اور تعاون پیش کریں ۔اسطرح کی اپیل آج ممبئی میں شرد پوار کے مکان سلور اوک پر آصف شیخ رشید نے شرد پوار سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے شرد پوار سے تفصیلی بات چیت کی اور اپیل کی ہے کہ پورے ملک اور ریاست مہاراشٹر میں آباد اقلیتوں کے مسائل، خواتین اور نوجوانوں کے مسائل آپکی سرپرستی میں حل کئے جائیں ۔آج ملک میں فرقہ واریت پھیلی ہوئی ہے جمہوریت خطرے میں ہے ۔دستور کی حفاظت کیلئے آپکی رہنمائی ضروری ہے ۔اسی طرح آصف شیخ نے کہا کہ آئندہ 2024 کے تمام انتخابات آپکی سرپرستی میں لڑا جائے ۔اس پر شرد پوار نے مسکراتے ہوئے آصف شیخ کو تیقن دیا ۔اس موقع پر آصف شیخ نے شرد پوار کو منانے والی کمیٹی کے ممبران اجیت پوار، سپریہ سولے ،روہت پوار ،حسن مشرف سمیت متعدد لیڈران سے ملاقات کی اور خوشگوار ملاقات میں بات چیت کی ۔