گلاب پارک عبدال سیٹھ کی آفس پر روٹوں کے حالات کے پیش نظر ایک میٹنگ بلائی گئی جس کے اندر پروڈکشن کنٹرول کرنے سے لے کر مزدوری بڑھانے کی بات رکھی گئی اس میٹنگ کے اندر روٹوں کے سیکڑوں بنکروں نے شرکت کی اور اپنے مفید مشوروں سے نوازا جس کے اندر اتفاق رائے سے اس مشورے پر رائے قائم ہوئی کے سنیچر اور اتوار کے دن رضاکارانہ طور پر روٹوں کے تمام بنکر اپنے طور سے اپنے کارخانے بند رکھ کر پروڈکشن کنٹرول کریں اور آنے والے وقت میں پاوربل کے بڑھتے دام اور دوسرے اخراجات کے بڑھتے داموں کو دیکھتے ہوئے مزدوری بڑھا کر کپڑا بیچیں اس ہفتے سنیچر اور اتوار کو کارخانہ بند رکھا جائے گا اور آنے والی جمعرات کو ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا پھر آگے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ان تمام باتوں پر اتفاق رائے سے میٹنگ کا اختتام عمل میں آیا روٹوں کے تمام بنکروں سے گزارش ہے پروڈکشن کنٹرول کرنے کے لئے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں اور دوسری کالیٹیو کے بنکروں سے بھی گزارش ہے کہ اگر ان کی کالیٹیوں میں بھی نقصان ہے تو ہماری تحریک میں ہمارے ساتھ شہر کی صنعت کی بقاء کے لئے قدم سے قدم ملا کر کھڑے رہیں۔
عبدالعلیم شیٹھ۔ عمیر انصاری۔ سفیان انصاری۔ انجم سیٹھ۔ خالق سیٹھ ۔ رئیس بھائیہ ۔ فاران سیٹھ۔ ماجد سیٹھ ۔حشمت انصاری۔ ممتاز سیٹھ ۔ اسلم سیٹھ ۔ استیاق سیٹھ۔ شاہنواز سیٹھ۔ سلیم سیٹھ۔ افتاب سیٹھ نعیم سیٹھ ۔ شریف سیٹھ نیاز سیٹھ نانا۔ غفران سیٹھ۔ فیضی سیٹھ ۔خورشید سیٹھ۔ قاسم سیٹھ۔ فیاض سیٹھ۔ عمران سیٹھ ۔ نوشاد سیٹھ۔ افتخار سیٹھ ۔ اور بھی سرکردہ بنکر حضرات موجود رہے