مالیگاؤں اسمبلی و پارلیمنٹ حلقہ میں کانگریس کا ہی امیدوار اتارا جائے : صدر اعجاز بیگ
مئی 24, 2023
مالیگاؤں( پریس ریلیز ) 23 مئی 2023 کو ممبئی دادر، تلک بھون میں کانگریس پارٹی کی جانب سے پارلیمنٹ الیکشن کو لیکر ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں مہاراشٹر کانگریس کے تمام شہری وضلعی صدر حضرات و ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں تمام عہدیداران کی باتیں سنی گئی۔ اور اس پر چرچا ہوا۔ جس کے بعد مہاراشٹر صدر نانا پٹولے نے 2 اور 3 جون خو ایک بار اور میٹنگ کرنے کا اعلان کیا۔ یاد رہے کہ یہ میٹنگ پارلیمنٹ الیکشن کے پیش نظر لی جارہی ہے اور شہری سطح پر کانگریس کی مضبوطی معلوم کی جارہی ہے۔ اسی سلسلے میں مالیگاؤں شہر ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر اعجاز بیگ نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی اور بڑی مضبوطی سے اپنی بات پیش کی۔ اعجاز بیگ نے اس اہم اجلاس میں بتایا کہ انہیں صدارت ملنے کے بعد کس طرح مالیگاؤں شہر میں کانگریس پارٹی مزید مضبوط ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ شہری حالات پر بھی موصوف نے بات کی۔ موصوف نے بڑی پختگی سے اپنی بات پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد سے مالیگاؤں اسمبلی اور پارلیمنٹ حلقہ میں کانگریس پارٹی کا ہی امیدوار رہا ہے۔ اس حلقے میں کانگریس نے کافی کام کئے ہیں۔ چونکہ اس مرتبہ مہاوکاس اگھاڑی مل کر الیکشن لڑیں گی اس لئے کانگریس کے امیدوار کو ہی اس حلقہ سے ٹکٹ دیا جائے۔ قوی امید ہیکہ اس مرتبہ کانگریس کا امیدوار بہترین کامیابی درج کرائے گا۔
Tags