مدرسوں کے تعلق سے غلط فہمیوں کے ازالہ اور دینی تعلیم حاصل کرنے والے لاکھوں طلبہ کو پندرہ سال سے زائد عمر کے بعد میٹرک کا امتحان کامیاب کروانے کے مقصد سے گزشتہ سال سے شروع کئے گئے جمعیۃ اوپن اسکول کا فیض عام مالیگاؤں کے دینی مدارس تک پہنچانے کے موضوع پر 25 مئی بروز جمعرات کو دفتر جمعیۃ علماء ہند دہلی میں واقع جمعیۃ اوپن اسکول کے دفتر میں اوپن اسکول مشن کے نگراں* *ایڈووکیٹ مولانا نیاز احمد فاروقی اور* *عبدالماجد سر (ڈائریکٹر جمعیۃ اوپن اسکول) سے مہاراشٹر کےصوبائی صدر حافظ ندیم صدیقی اور مولانا آصف شعبان صدر جمعیۃ علماء مالیگاؤں کی ایماء پرخصوصی ملاقات کی انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں جمعیۃ اوپن اسکول کی کوچنگ جاری ہے 280 مدرسوں میں نو ہزار طلبا زیر تعلیم ہیں گزشتہ سال مدرسوں سے 1190 طلباء نے میٹرک کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد مزید عصری و دینی تعلیم کیلئے سرگرم ہیں جمعیۃ علماء ہند نے اس مقصد کے لیے دہلی کے مرکزی دفتر میں ایک اسٹوڈیو قائم کیا ہے جہاں ماہر اساتذہ میٹرک کے تمام مضامین کے لیکچر آن لائن لیتے ہیں اور ملک بھر میں بیک وقت دوسو آن لائن کلاسیس میں نو ہزار طلبا جوائن ہو کر اسمارٹ انٹر ایکٹیو بورڈ کے ذریعے عصری تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں اس کا عینی مشاہدہ ارکان وفد نے کیا اور امید جتائی کہ مالیگاؤں میں یہ اوپن اسکولی نظام کافی کامیاب ہوگا اور جمعیۃ علماء مالیگاؤں کوشش کرے گی کہ مالیگاؤں اور ضلع ناسک کے کچھ مدارس اس نظام سے الحاق کرلیں. ایڈووکیٹ نیاز فاروقی صاحب نے بتایا کہ جمعیۃ اوپن اسکول نے مرکزی حکومت سے این آئی او ایس سے الحاق کیا ہے اور اس کا میٹرک سرٹیفکیٹ ملک و بیرون ملک تسلیم کیا جاتا ہے. غریب طلباء کے لئے جمعیۃ اسکالر شپ سے مالی مدد بھی کرتی ہے*