ان مسرت بھرے لمحات کو پانے کے لئے جہاں ڈاکٹر کاشف ربانی نے محنت شاقہ اور جہد مسلسل کو اپنا وطیرہ بنایا وہیں ربانی فیمیلی کی سربراہ مرحومہ حجن رضیہ ربانی و الحاج ریاض الدین ربانی ماسٹر کی خصوصی دعائیں بھی شامل تھیں- اس خوشی کے موقع پر مبارک باد کے تسلسل کے درمیان ربانی فیمیلی، الله رب العزت کے حضور سر بہ سجود ہے۔ ربانی دا سکالر یوٹیوب چینل پر ڈاکٹر کاشف ربانی کے تاثرات اور طلبہ و نوجوانان کے لیے اہم پیغام بھی ملاحظہ کیا جاسکتا ہے-
ڈاکٹر کاشف راشد ربانی کی ایم بی بی ایس انٹرن شپ مکمل ڈگری تفویض
مئی 26, 2023
پریس ریلیز:- شہر عزیز مالیگاؤں کے انتہائی مشہور و معروف علمی ادبی فلاحی سماجی و تعلیمی خانوادے کے ہونہار سپوت ڈاکٹر کاشف ڈاکٹر راشد ربانی نے ایس ایم بی ٹی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ سینٹر (دھامن گاؤں، اگت پوری) کالج سے ایم بی بی ایس میں نمایاں شاندار کامیابی کے بعد اپنی انٹرن شپ مکمل کی اور گذشتہ دنوں کالج میں منعقدہ گریجویشن تقریب میں معزز مہمانان کے ہاتھوں ایم بی بی ایس ڈگری (مومینٹو، سرٹیفکیٹ اور میڈل) سے نوازے گئے اور مرحوم بقرعیدی سردار خانوادے اور ربانی ماسٹر فیمیلی کے پہلے ایم بی بی ایس ڈاکٹر بن کر شعبہ طب میں اپنی خدمات کے لیے تیار ہیں- محترم الحاج ریاض الدین ربانی ماسٹر صاحب کے پسر زادے، محترم صالح ابنِ تابش کے نواسے، ڈاکٹر راشد ربانی کے صاحب زادے، "ڈاکٹر کاشف ربانی" ایڈوکیٹ رفیق ربانی، ریحان ربانی و رضوان ربانی کے بھتیجے بھی ہیں-
Tags