شریکان غم :- مولانا سید محمد امین القادری صاحب (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں)،سنی دعوت اسلامی مجلسِ شوریٰ، جملہ مبلغین، اراکین، معاونین، متوسلین سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں،الجامعۃ القادریہ نجم العلوم، جامعہ آلِ رسول نجم العلوم، جامعہ خدیجۃ الکبریٰ نجم العلوم، جامعہ عائشہ صدیقہ نجم العلوم، حرا انگلش میڈیم اسکول، مولانا شاکر علی نوری ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی
خلیفۂ انوار المشائخ حافظ ساجد حسین اشرفی صاحب کی رحلت
مئی 01, 2023
مالیگاؤں :- یکم مئی 2023ء بروز پیر دنیائے اہلسنّت کی مشہور و معروف شخصیت بانئ دارالعلوم غوثِ اعظم و جامعہ ام حبیبہ، خلیفۂ حضور انوار المشائخ حضرت حافظ محمد ساجد اشرفی صاحب اس دار فانی سے دار بقا کی جانب کوچ کرگئے مرحوم کا وصال اہل خانہ، دوست و احباب کے ساتھ ساتھ جماعت اہلسنّت کا بھی ناقابل تلافی نقصان ہے حافظ صاحب کی شب و روز محنت کی وجہ سے انتہائی قلیل عرصے میں دارالعلوم غوثِ اعظم نے ترقی کے منازل طئے کیا جہاں سے ہر سال عالم دین، حافظ قرآن، و تالئ قرآن فارغ ہوتے ہیں حافظ ساجد حسین اشرفی صاحب اپنی دینی خدمات کی وجہ سے ہمیشہ یاد کئے جائیں گے سلسلۂ اشرفیہ و شہزادگان اشرفیہ کی بےلوث خدمت کا صلہ ہے کہ آپ کے وصال کے وقت شہر مالیگاؤں میں سجادہ نشین کچھوچھہ مقدسہ، انتخاب حضور سرکارِ کلاں، سفیر امن و محبت، قائد ملت، حضور سید محمود اشرف اشرفی الجیلانی دامت برکاتہم القدسیہ حاضر ہیں اور نماز جنازہ بھی حضور صاحب سجادہ ہی پڑھائیں گے* تدفین انشاء اللہ رات 9 بجے بڑا قبرستان میں ہوگی اس دکھ اور غم کے موقع پر ہم پیر محمد اشرفی خانوادہ، صاحبزادگان خویش و اقارب کو تسلی و تشفی دیتے ہوئے بارگاہ صمدیت میں دعاگو ہیں کہ اللہ پاک اپنے پیارے حبیب مصطفیٰ کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم کے صدقہ و طفیل حافظ صاحب کی تمام دینی خدمات کو قبول فرمائے اور حافظ صاحب کے درجات کو بلند فرمائے آمین ثم آمی