*پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا مشاہدہ کرنے کے بعد جمعیۃ علماء سلیمانی چوک کا وفد مہاراشٹر سدن کے سامنے واقع کستوربا گاندھی سرکل مسجد میں نماز مغرب ادا کی جہاں مسجد کے چیف امام اور آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے صدر ڈاکٹر امام عمیر احمد الیاسی سے اتفاقیہ ملاقات کی نماز مغرب کے بعد عمیر الیاسی صاحب نے وفد کا استقبال کیا اور تعارفی گفتگو میں بتلایا کہ ان کی تنظیم سے ملک کے کئی لاکھ ائمہ مساجد جڑ چکے ہیں اور کہا کہ ہمارا مقصد ائمہ مساجد کو ایک باوقار مشاہرہ و نذرانہ دلوانا ہے تنظیم کے ذریعے ملک کے کئی شہروں کی درجنوں مساجد میں امام کا ماہانہ مشاہرہ پچاس ہزار روپے کروایا گیا ہے اس کے لیے ہم عوام اور ٹرسٹیان میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں عمیر الیاسی کے استفسار پر ارکان وفد نے انہیں بتلایا کہ مالیگاؤں میں ائمہ کرام کا ماہانہ مشاہرہ دس ہزار کےلگ بھگ ہی ہے عمیر الیاسی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا شہر علماء اور میناروں کا شہر ہے پھر بھی ائمہ کے تئیں یہ بے حسی کیوں ہے
تنظیم ائمہ مساجد کے کل ہند صدر عمیر الیاسی سے جمعیۃ وفد کی ملاقات
مئی 26, 2023
نئی دہلی 25 مئی
Tags