(پریس ریلیز) شہر مالیگاؤں میں ایس ڈی پی آئی نے سیاست کا صحیح رخ اپناتے ہوئے بہتان بازی کی سیاست سے کوسوں دور ایک صاف ستھری سیاست کے گوشے سے شہریان کو روشناس کرایا . گذشتہ دنوں شہر میں ہو رہے کاموں کی انکوائری کے لیے ایس ڈی پی آئی کی جانب سے کاغذی کاروائی کی گئی تھی اسی سلسلے کی ایک کڑی دہرائی گئی. ایس ڈی پی ائی کا ایک وفد کارپوریشن کمشنر
(پرشاسک) سے ملاقات کے لیے گیا تھا تا کہ وارڈ نمبر 17 کی بننے والی روڈ کی صحیح جانچ پڑتال کی جائے اور صحیح طریقے سے کاموں کو انجام دیا جائے مگر کمشنر نے صحیح طریقے سے جانچ پڑتال نہیں کی اور ٹھیکیدار نے بھی دوبارہ لیپا پوتی کر کے گڑھوں کو بھر دیا کل ملا کر کام صحیح طریقے سے صحیح موٹائی اور چوڑائی میں اور صحیح لمبائی کے حساب سے نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے 2 مئی کو ایس ڈی پی آئی کا دھرنا یقینی ہو گیا ہے یہ دھرنا اسی وارڈ میں اسی جگہ (فتو حکیم سے محمود دواخانہ کے پاس) 2 مئی کو ٹھیک 12 بجے دیا جائے گا
اور آگےسےشہر بھر میں جہاں جہاں ناقص اور گھٹیا کام ہو گا ایس ڈی پی آئی اس کے خلاف اپنا احتجاج اسی علاقے اسی جگہ دھرنا دے کر درج کروائے گی.
وارڈ نمبر 17 فتو حکیم سے محمود ڈاکٹر کے دواخانے پاس بننے والی روڈ پر 2 مئی ٹھیک 12 بجے ایس ڈی پی آئی کی جانب سے دھرنا دیا جائے گا*
اسطرح کے مطالبات کے ساتھ ایس ڈی پی آئی کا وفد (جس میں راحیل حنیف (حنیا) مشتاق محاذ ابراہیم انقلابی عظیم شیخ اور عارف عطار شامل تھے)نے ملاقات کی.
کمشنر کی جانب سے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے اس لیے ایس ڈی پی آئی اپنے مطالبات منوانے کے لیے 2 مئی کو دھرنا دے گی اور عوام سے بھی اس دھرنے میں شامل ہونے کی اپیل کی گئی ہے
سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا مالیگاؤں