کے سائبان کے انتہائی قابل و اہم ستون، ربانی فیمیلی کے روح رواں، سبکدوش صدر مدرس محترم الحاج ریاض الدین ربانی ماسٹر صاحب کی شخصیت بالکل بھی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ آپ نے ایک عرصے تک درس و تدریس کے دشت کی سیاہی کی اور ایک جہان کو علم کے گوہر نایاب سے سرفراز کیا- اپنے فرائض منصبی کی کما حقہ انجام دہی کے ساتھ ہی آپ لوگوں کے مسائل کے حل اور ضروریات کی تکمیل میں معاونت و رہنمائی کا فریضہ بھی انجام دیتے رہے ہیں- گذشتہ دنوں شہر مالیگاؤں کے انڈسٹریل سوسائٹی الیکشن میں آپ نے تعمیری محاذ کے بینر تلے اور تعمیری محاذ کے ذمہ داران کی رہنمائی میں نا صرف نمایاں کامیابی حاصل کی بلکہ، تعمیری محاذ کے پورے پینل کی کامیابی کے لئے معاونت اور شب و روز جدوجہد کی اور بفضل تعالیٰ سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرتے ہوئے نمایاں کامیابی سے سرفراز بھی ہوۓ اس خوشی و مسرت کے موقع پر ہم بارگاہ ایزدی میں سجدہ شکر ادا کرتے ہیں اور محترم الحاج ریاض الدین ربانی ماسٹر صاحب کی صحت و تندرستی کے ساتھ طویل عمر اور مفاد عامہ کے کاموں میں اسی طرح کے انہماک کی دعائیں کرتے ہیں-
منجانب:- سردار سولس سوسائٹی، ادارہ فیضانِ ربانی، ربانی فاونڈیشن، صاحب زادگان ڈاکٹر راشد ربانی، ایڈوکیٹ رفیق ربانی، ریحان ربانی، رضوان ربانی، صاحب زادیاں، پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں، مختار سردار اینڈ فیمیلی، ابرار احمد عبدالعزیز اینڈ فیمیلی، خویش و اقارب، رشتے دار و دوست احباب اور نوجوانان انصار روڈ اسلام پورہ، مالیگاؤں