ہائی کولیسٹرال سے بڑھ سکتا ہے کئی بیماریوں کا خطرہ-
اسٹروک : ویب ایم ڈی کے مطابق ہائی کولیسٹرال کی وجہ سے اسٹروک کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے ۔ بنیادی وجہ یہ ہے کہ کولیسٹرال کی وجہ سے آپ کے دماغ کا بلڈ سرکولیشن پوری طرح سے متاثر ہوسکتا ہے اور آپ کو برین اسٹروک ہوسکتا ہے ۔
ہارٹ ڈیزیز : ہائی کولیسٹرال کا بڑا خطرہ دل سے وابستہ بیماریاں ہوتی ہیں ۔ بڑھے ہوئے کولیسٹرال کی وجہ سے ہارٹ اٹیک جیسے سنگین نتائج بھگتنے پڑ سکتے ہیں ۔ اگر آپ کے کولیسٹرال کا لیول بہت زیادہ ہے تو یہ دل سے وابستہ بیماریوں کیلئے خطرناک اشارہ ہے ۔
ہائی بلڈ پریشر : ہائی بلڈ پریشر ایک عام بیماری بن چکی ہے، لیکن کولیسٹرال کے بڑھنے کی وجہ سے بلڈپریشر اور بھی زیادہ بڑھ جاتا ہے ۔ ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے بلڈ ویسلس کے سکڑنے کا خطرہ رہتا ہے، جس کے نتیجہ میں ہارٹ اٹیک اور برین اسٹروک جیسی سنگین صورتحال پیدا ہوسکتی ہے ۔
ڈائبٹیز : جس طرح ڈائبٹیز کی وجہ سے بیڈ کولیسٹرال یعنی کہ ایل ڈی ایل اور ٹرائیگلرائیڈ کی سطح بڑھ جاتی ہے، کولیسٹرال کے بڑھنے کی وجہ سے ڈائبٹیز کے خطرے کے ساتھ ساتھ ہارٹ اٹیک اور اسٹروک کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے ۔