کرناٹک اسمبلی انتخابات کے حوالے سے نیوز نیشن - سی جی ایس کے ذریعہ جاری ایگزٹ پول میں بی جے پی کو 114 سیٹوں کے ساتھ واضح اکثریت حاصل کرنے کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ وہیں کانگریس کو 86، جے ڈی ایس کو 21 اور دیگر کو تقریباً 2 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔
کرناٹک انتخابات کے لئے ای ٹی جی ایجنسی کے ایگزٹ پول کے نتائج کے مطابق کانگریس 106-120 سیٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگی، جب کہ بی جے پی 78-92 سیٹوں پر قبضہ کرے گی، جے ڈی ایس کو 20-26 سیٹیں ملیں گی۔
کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے ABP-CVoter کے ایگزٹ پول کے مطابق کانگریس کو 81-101 کے درمیان سیٹیں ملنے کی امید ہے، جب کہ بی جے پی کو 66-86 سیٹیں مل سکتی ہیں ۔ وہیں جے ڈی ایس 20-27 سیٹیں جیت سکتی ہے ۔
Matrize کے ایگزٹ پول کے مطابق کرناٹک اسمبلی الیکشن میں کانگریس سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھر سکتی ہے اور اس کو 103 سے 118 سیٹیں ملنے کا امکان ہے جبکہ بی جے پی کو 79 سے 94 سیٹیں ملنے کی امید ہے ۔ ایگزٹ پول کے مطابق جے ڈی ایس کو 25 سے 33 سیٹیں مل سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر کے کھاتے میں دو سے پانچ سیٹیں جاسکتی ہیں ۔
ریپبلک ٹی وی اور پی مارک کے ذریعہ جاری کرناٹک الیکشن ایگزٹ پول میں معلق اسمبلی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس میں حکمراں بی جے پی کو 85-100، کانگریس کو 94-108، جے ڈی ایس کو 24-32، جبکہ دیگر کو 2 سے 6 نشستیں ملنے کی امید ہے۔
TV-9 کے ایگزٹ پول نے بھی معلق اسمبلی کی پیشین گوئی کی ہے۔ ایگزٹ پول مطابق بی جے پی: 88 سے 98 سیٹیں، کانگریس: 99 سے 109 سیٹیں، جب کہ جے ڈی (ایس): 21 سے 26 سیٹیں حاصل کرتی نظر آ رہی ہیں۔