*جمعیۃ علماء سلیمانی چوک کے تحریری و بنفس نفیس مؤثر نمائندگی کے سبب مالیگاؤں شہر کو دئیے گئے NEET امتحانی مرکز کی منظوری اور جے اے ٹی کیمپس میں خوش اسلوبی کے ساتھ انعقاد پذیر امتحان کے سلسلے میں ہدیہ تبریک پیش کرنے کے مقصد سے چار رکنی وفد گزشتہ روز نئی دہلی کے اوکھلا میں واقع نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی NTA صدر دفتر پہنچا اور ایجنسی کے ڈائریکٹر بنود کمار ساہو IAS کوشکریہ کا مکتوب جمعیۃ علماء سلیمانی چوک کی جانب سے دیا گیا جمعیۃ علماء کے صدر مولانا آصف شعبان نے علامتی طور پر ڈائریکٹر صاحب کے لئے میڈ ان مالیگاؤں لنگی کا تحفہ بھی بھجوایا تھا وفد کے ارکان نے یہاں NTA کے دیگر اعلیٰ آفیسران سے بھی ملاقات اور گفت شنید کی اور کہا کہ ہم اپنے شہر کے طلبا و طالبات کی طرف سے بطور خاص آپ سب کا شکریہ ادا کرنے آئے ہیں ہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی مالیگاؤں کے تعلیمی اداروں کو اس اہم* *خدمت کا موقع ملتا رہے گا اور بحیثیت ایک ملی تنظیم امتحانی عمل کو* *صاف اور شفاف پر سکون پر امن شور شرابے سے پاک ماحول مہیا کرانے کیلئے سرگرم رہیں گے اہل مالیگاؤں نے جس طرح طلبہ و طالبات اور سرپرستوں کیلئے* *انتظامات و سہولیات مہیا کروائی تھی اس کا تذکرہ بھی NTA کے آفیسران کے سامنے دہرایا گیا*
*جمعیۃ علماء سلیمانی چوک کا یہ خصوصی وفد اسلئے بھیجا گیا تھا کہ NTA کی جانب سے اس کے ڈائریکٹر ونیت جوشی صاحب نے 25 فروری 2023 کو صرف جمعیۃ علماء سلیمانی چوک کو ہی خط لکھ کر یہ خوشخبری دی تھی کہ آپ کا مالیگاؤں نیٹ سینٹر کا مطالبہ منظور کرلیا گیا ہے لہذا جمعیۃ کا بھی یہ فرض بنتا تھا کہ اخلاقی طور پر NTA کے اعلیٰ آفیسران سے بنفس نفیس مل کر شکریہ ادا کیا جائے چنانچہ 23 مئی کو چار رکنی وفد دہلی پہنچا جس میں قاری اخلاق احمد جمالی حافظ انیس اظہر حافظ عبدالعزیز رحمانی اور عبدالحلیم صدیقی شریک ہوئے وفد نے بتایا کہ پورے ملک سے لاکھوں امیدواروں نے اس امتحان میں شرکت کی تھی جن کے پرچوں کی جانچ کا عمل آفس کے ہائی سیکورٹی زون میں چل رہا تھا ساتھ ہی آئندہ سال کے سوالیہ پرچوں کو ترتیب دینے کے لیے بھی پورے ملک سے فزکس بائلوجی اور کیمسٹری کے پی ایچ ڈی ہولڈرس اور پروفیسرس NTA کی وسیع و عریض بلڈنگ میں موجود تھے اس لئے ان دنوں سیکوریٹی نظام بہت سخت تھا بلڈنگ میں داخل ہوتے ہی سبھی اساتذہ* *پروفیسرس اور وزیٹرس کے موبائل فون جمع کر لئے جارہے تھے چنانچہ ملاقات اور بلڈنگ کے اندر کی تصاویر حاصل نہیں ہوسکیں*