حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی دعا کے بعد مریضوں کا دوسرا قافلہ SMBT ہاسپٹل روانہ
مئی 05, 2023
الحمدللہ صدر جمعیتہ علماء مدنی روڈ حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی ایماء پر تشکیل دی گئی جمعیت طبی امداد کمیٹی کے زیر اہتمام مسلسل شعبہ طب میں خدمات انجام دی جارہی ہیں روز اول سے جمعیت طبی امداد کمیٹی کے کنوینر سہیل ماسٹر طبی میدان میں سرگرم عمل ہیں آج بروز جمعرات مورخہ 4 مئی 2023 حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی دعا کے بعد 27 مریضوں کا قافلہ بذریعہ 3 وینگر آپریشن کے لئے SMBT ہاسپٹل روانہ ہوا ۔ ہر مریض کے ساتھ ایک شخص مریض کو سنبھالنے کے لئے بھی روانہ کیا جاتا جس کے قیام و طعام کا نظم بھی کیا جاتا ہے ۔ آمدورفت کے اخراجات سمیت ساتھ آپریشن بھی مفت میں کیا جاتا ہے ۔ جمعیتہ علماء مدنی روڈ کے زیر اہتمام 2 ماہ بعد اس قسم کا ساتواں میڈیکل کیمپ منعقد کیا جائے گا اس لئے ضرورت مند مریض روزانہ رات 8 بجے سے رات 10 بجے کے درمیان دفتر جمعیتہ علماء مدنی روڈ پر سہیل ماسٹر سے رابطہ کریں اور آئندہ منعقد ہونے والے کیمپ سے استفادہ کریں ۔