ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں راؤت نے کہا ’’یہ اچھی بات ہے کہ بی جے پی ادھو ٹھاکرے سے خوفزدہ ہے۔ اس نے پارٹی (شیو سینا) میں تقسیم کو یقینی بنایا، ملک دشمنوں کو اس کا نام اور نشان دے دیا، ادھو ٹھاکرے اور شیو سینا (حقیقی) کا ڈر ابھی تک نہیں گیا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا، "امت شاہ نے 20 منٹ کی تقریر کی، جس میں سے انہوں نے سات منٹ ادھو جی پر خرچ کر دیئے۔ ان کی تقریر مضحکہ خیز تھی۔ میں سوچتا ہوں کہ ناندیڑ میں ان کی ریلی بی جے پی کی عوامی رابطہ مہم کا حصہ تھی یا ادھو پر تنقید کرنے کا موقع!"
راؤت کا یہ تبصرہ وزیر داخلہ امت شاہ کی ناندیڑ ریلی کے ایک دن بعد آیا ہے، جس میں انہوں نے 2019 کے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے بعد ہونے والی پیش رفت پر ادھو ٹھاکرے کو نشانہ بنایا تھا اور انہیں بی جے پی اور غیر منقسم شیو سینا کے درمیان اتحاد کے ٹوٹنے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔