*گذشتہ دو دہائی سے ہر ماہ کے آخری سنیچر کو، ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست کامیابی و کامرانی سے جاری ہے- اس ماہ یہ نشست بتاریخ 24- جون 2023ء کی شب ٹھیک (09:30) ساڑھے نو بجے، اے ٹی ٹی ہائی اسکول، مالیگاؤں کے مرکزی ہال میں افسانہ نگار، مبصر و کالم نویس محترم عمران جمیل صاحب (جوائنٹ سیکریٹری ادارہ نثری ادب) کی صدارت میں ہوگی جسمیں محترم عبدالمجید ماسٹر، محترم ڈاکٹر اقبال برکی، محترم جاوید آفاق صاحب و محترم ڈاکٹر ابنِ آدم صاحبان اپنی تخلیقات پیش کریں گے- جس پر حاضرین کو تنقید و تبصرے کی اجازت ہوگی- نظامت کے فرائض رضوان ربانی سر انجام دیں گے- اردو زبان و ادب کے شیدائیوں ڈی ایڈ، بی ایڈ، بی اے، ایم اے اردو کے طلباء و اساتذہ اور عوام الناس سے شرکت کی گذارش صدر و اراکین ادارہ نثری ادب نے کی ہے- رضوان ربانی، ادارہ نثری ادب، مالیگاؤں*