*شہرِ عزیز مالیگاؤں میں پرشاشک راج نافذ ہونے کے بعد سے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کا صفائی وبھاگ عوام کی حفظانِ صحت کے متعلق بالکل بھی سنجیدہ نہیں ہیں- وارڈ نمبر 4، سروے نمبر 80/1/2/3 عمرآباد دیوی کا ملہ علاقے میں ہر طرف گندگی، غلاظت و کچروں کے ڈھیر لگے ہوئے تھے، جوکہ مختلف جراثیم، کیڑے مکوڑوں اور مچھروں کی افزائش اور عوامی مسائل و تکالیف کا ذریعہ بن رہے تھےـ پربھاگ نمبر 3 کے صفائی انسپکٹر و کرمچاریوی کو درجنوں مرتبہ شکایت کرنے کے باوجود کارپوریشن صفائی وبھاگ کا عملہ کان دھرنے کو بالکل بھی تیار نہیں ہےـ مجبوراً ساکنینِ محلہ کو درپیش مسائل اور مختلف بیماریوں مثلاً ٹی بی، ملیریا، ٹائیفائیڈ، نمونیہ، کھُجلی اور دیگر موذی امراض کی روک تھام کیلئے مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر عالیجناب آصِف شیخ رشید صاحب کی ایماء پر پربھاگ نمبر 3 کے بلاک صدر انصاری عزیزالرحمٰن زُبیر احمد صاحب نے آج JCB مشین کے ذریعے ضیاء حکیم کے بنگلے کے پیچھے پورے علاقے میں جگہ جگہ لگے ہوئے کچرے اور گندگی کے ڈھیر کو صاف کروایا اور کارپوریشن کی فورانی مشین کے ذریعے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کروایاـ علاقے میں صفائی سے لیکر جراثیم کش دوا کے چھڑکاؤ تک بلاک صدر عزیزالرحمان (اجّو سیٹھ) کے ساتھ عابد سیٹھ، ابکار سیٹھ، سفیان وائرمین، عمران وائرمین، وکیل بھائی، ارمان بلڈنگ مٹیریل والے سمیت علاقے کے سرکردہ افراد نے بھرپور تعاون پیش کیاـ*
*وارڈ نمبر 4 عمرآباد دیوی کا ملہ سمیت آج پورے مالیگاؤں شہر کی عوام صحت و بہبود کو درپیش سخت مشکلات سے دوچار ہےـ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمیشنر و صفائی وبھاگ کے آفیسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل کا ادارک رکھیں، مفاد عامہ کا تحفظ کریں، حفظانِ صحت کو درپیش خطرات اور نقصانات کیخلاف اقدامات اٹھائیں اور عوام کو بہتر بنیادی سہولیات فراہم کریں- اس لیئے میونسپل کمیشنر و صفائی وبھاگ کے آفیسران سے گذارش کیجاتی ہے کہ وہ عوامی نمائندگی اور اپنے فرائض کا حق ادا کرتے ہوئے پورے مالیگاؤں شہر میں جنگی پیمانے پر صفائی مہم چلا کر گندگی و غلاظت، تعفن و جراثیم اور وبائی امراض سے شہر کی عوام کو فوری نجات دلائیں-*
*اپیل کردہ :-*
*انصاری عزیزالرحمٰن زُبیر احمد*
*بلاک صدر پربھاگ نمبر 3*
*( مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی)*