اس کے ساتھ ہی اس اندوہناک ٹرین حادثے کی جانچ کر رہی سی بی آئی نے بہناگا بازار ریلوے اسٹیشن کے آلات اور ریکارڈ روم کو سیل کر دیا ہے، اس لیے تحقیقات مکمل ہونے تک اسٹیشن سیل رہے گا۔ اس لئے اڈیشہ کے بہناگا بازار ریلوے اسٹیشن پر ٹرینیں نہیں رکیں گی۔
ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کے چیف پی آر او آدتیہ کمار چودھری نے کہا تھا کہ جب تک سی بی آئی ریلوے حکام کو گرین سگنل نہیں دیتی تب تک کوئی ٹرین اسٹیشن پر نہیں رکے گی۔ چودھری نے کہا تھا کہ سی بی آئی نے لانگ بُک، رِیلے پینل اور دیگر سامان ضبط کرنے کے بعد اسٹیشن کو سیل کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ "رِیلے کے انٹر لاکنگ پینلز کو سیل کر دیا گیا ہے، جس سے عملے کی سگنلنگ سسٹم تک رسائی محدود ہو گئی ہے۔ اگلی اطلاع تک کوئی مسافر یا مال گاڑی بہناگا بازار میں نہیں رکے گی۔" جب کہ روزانہ تقریباً 170 ٹرینیں بہناگا بازار ریلوے اسٹیشن سے گزرتی ہیں۔ صرف مسافر ٹرینیں جیسے بھدرک-بالاسور میمو، ہاوڑہ بھدرک باگھاجتین فاسٹ پیسنجر اور کھڑگ پور کھردہ روڈ فاسٹ پیسنجر ایک منٹ کے لیے اسٹیشن پر رکتی ہیں۔