ایل وی ایچ ہائی اسکول رمضان پورہ کا قابلِ فخر 84%فیصد رزلٹ
جون 05, 2023
مالیگاوں/ مہاتما گاندھی ودیا مندر تعلیمی ادارے کے زیر انصرام جاری LVHاردو ہائی اسکول رمضانپورہ، دیانے مالیگاوں کا امسال SSCبورڈ مارچ 2023ءکا 84%فیصد ظاہر ہوا۔ اس شاندار اور قابل فخر نتائج کی حصولیابی کےلئے اسکول ہٰذا کے ہیڈ ماسٹر عابد پٹھان سر کے ساتھ تمام ہی اسٹاف کی محنت کارگر رہی ، حاصل شدہ رزلٹ میں بالترتیب روزمین فاروق شاہ64%، ندا کوثر اخلاق احمد60.20%، مومن آفرین صدف علیم احمد60.20% نمبرات حاصل کرکے ان طالبات نے اسکول ، والدین اور محلے رمضانپورہ کا نام روشن کیا ہے۔ اس موقع پر گاندھی ودیا مندر تعلیمی ادارے کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر پرشانت ہیرے، سابق ایم ایل سی ڈاکٹر اپورو ہیرے، ڈاکٹر ادوئے ہیرے اور ڈاکٹر سمپدا ہیرے وغیرہ نے اسکول اسٹاف اور طلبہ کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہے ۔اس طرح کی تفصیل دستگیر احمد MAنے روانہ کی ہے۔