یہاں ایک پروگرام کے دوران اعلان کرتے ہوئے کہا کہ احمد نگر کا نام بدل کر اہلیا بائی نگر کیا جائے گا ۔ کافی وقت سے اس شہر کے نام بدلنے کا مطالبہ ہورہا تھا ۔ اب جاکر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ دسمبر 2022 میں بھی وزیر تعلیم دیپک کیسرکر نے قانون ساز اسمبلی میں بتایا تھا کہ اس مہاراشٹر کے اس ضلع کا نام بدل کر اہلیا بائی نگر کرنے کیلئے میں نے ضلع انتظامیہ سے تجویز مانگی ہے ۔ اب لگ رہا ہے کہ ان کے مطالبہ پر جلد ہی مہر لگ جائے گی ۔
اقتدار میں آنے کے بعد سے شندے شیوسینا اور بی جے پی نے کچھ شہروں کے نام بدلے جیسے کہ اورنگ آباد کا نام بدل کر چھترپتی سنبھاجی نگر کیا گیا ۔ وہیں عثمان آباد کا نام بدل کر دھارا شیو ہوا ۔ وہیں بی جے پی نے احمد نگر کا نام بدل کر اہلیا بائی نگر کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔
اس سے پہلے بی جے پی لیڈر گوپی چند پاڈلکر نے اس وقت کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کو خط لکھا تھا۔ انہوں نے خط میں بتایا کہ احمد نگر کے چونڈی گاوں میں اہلیا بائی ہولکر کی پیدائش ہوئی تھی ۔ اہلیا بائی کا اس شہر سے کنیکشن کو دیکھتے ہوئے اس کا نام بدلنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔