پونے (راست و نامہ نگار ) سوشل ڈیموکریٹک ٹریڈیونین ( SDTU ) کی تشکیل کے سلسلے میں بروز سنیچر مورخہ 17 جون 2019 دوپہر تین بجے ریلوے اسٹیشن کے قریب منعقد میٹنگ میں حاضرین کے تعارف کے بعد آل انڈیا سوشل ڈیموکریٹک ٹریڈ صدرجناب عبدالعزیز خان صاحب نے یونین کا تعارف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حالات میں یونین کس طرح کام کر رہی ہے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر منظم سیکٹر میں مزدوروں کے درمیان جا کر کام کرنے کی ضرورت بالخصوص رکشا ڈرائیور ،ہاکرس ، اور بلڈنگ تعمیری مزدوروں کے بہت سارے مسائل ہیں حکومت کی جانب سے ان کو بہت سارے سہولیات دلوائی جا سکتی ہے جو ذمہ داران ٹریڈ یونین کا کام کرنا چاہتے ہیں انہیں انتہائی صبر و ضبط سے سب کے ساتھ اپنا کام کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے سیاسی پارٹی اور ٹریڈ یونین کے کام کرنے کا طریقہ مختلف ہوتا ہے اس کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے مختلف فیلد کے مزدوروں کے درمیان کام کرنے کا تجربہ رکھنے والے افراد کو آگے آنے کی ضرورت ہے ماضی کے تجربات کو بھی انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ زمینی سطح کے لیڈر ان کو آگے آنے کی ضرورت ہے شوبازی اور دکھاوے سے پرے مسائل کی یکسوئی پر زور دینے کی ضرورت ہے جولائی کے پہلے ہفتے میں باضابطہ طور پر مہراشٹرا SDTU باڈی کی تشکیل کا اعلان کیا جائے گا جس کی تیاریاں تقریبا مکمل ہو چکی ہے پروگرام کی غرض و غایت جناب مزمل خان صاحب (رکن اورگنایزر نگ کمیٹی SDTU) نے پیش کی اس پروگرام میں عبدالعزیز خان صاحب آل انڈیا صدر سوشل ڈیموکریٹک ٹریڈ یونین کے علاوہ مشتاق محاذ ، گنگا درھرجادھو، سلیم شاہ، عبدالرحیم خان( اورنگ آباد ) مرتضی شیخ ،عبدالجبار شیخ،موجود تھے اس کی پریس ریلیز مشتاق محاذ نے روانہ کی
سوشل ڈیموکریٹک ٹریڈ یونین مہاراشٹر باڈی کی تشکیل کی تیاریاں مکمل
جون 18, 2023