ایک شام اردو اور اردو والوں کے نام
مورخہ اٹھارہ جون بروز اتوار رات میں ٹھیک آٹھ بجے سے اسکس ہال نزد اے ٹی ٹی اسکول رفیع احمد قدوائی روڈ مالیگاؤں میں ایک شام اردو اور اردو والوں کے نام سے عظیم الشان مشاعرہ عام کا انعقاد سِتارہ سوسائٹی کے زیر اہتمام کیا جارہا ہے صوفی رمضان چشتی الیاسی صاحب اس مشاعرے کی صدارت فرمائیں گے
مخیر قوم وملت الحاج یوسف الیاس صاحب کی زیر سرپرستی ہونے والے اس مشاعرے میں
بین الاقوامی شہرتوں کے حامل جناب رئیس قاسمی صاحب مکمل نگرانی فرمائیں گے جبکہ کنگ آف مالی ووڈ اکبر شیخ صاحب مشاعرے کی شمع روشن کریں گے وہیں ہندو مسلم ایکتا کی پہچان کہے جانے والی شخصیت بنڈوکاکا جی مشاعرے کا افتتاح کریں گے دیگر معززین شہر بطور مہمان خصوصی رونقِ اسٹیج ہوں گے
مشہور شاعر رئیس سِتارہ مشاعرے کی نظامت کے فرائض انجام دیں گے واضح رہے کہ مقامی منتخب شعرائے کرام کے علاوہ بیرونی شعرائے کرام بھی اپنے کلام پیش کریں گے
سِتارہ سوسائٹی کے صدر و اراکین نے عوام سے گزارش کی ہے کہ اس مشاعرے میں شرکت فرما کر اپنی اردو دوستی کا ثبوت پیش کریں