واشنگٹن: وزیر اعظم نریندر مودی 9 سال میں چھٹی بار امریکہ کے دورے پر ہیں۔ یہ ان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ دریں اثنا، پی ایم مودی نے امریکی کانگریس (پارلیمنٹ) کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ رپورٹ کے مطابق وہ ہندوستانی وقت کے مطابق رات دیر گئے 1:30 بجے امریکی کانگریس پہنچے اور یہاں ان کا یہ دوسرا خطاب تھا۔ اس سے قبل وزیراعظم نے 2016 میں امریکی پارلیمنٹ میں تقریر کی تھی۔ ہندوستانی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح 4 بجے پی ایم مودی کے لیے وائٹ ہاؤس میں ایک سرکاری عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
امریکی کانگریس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم مودی نے کہا ’’سات سالوں میں بہت کچھ بدل گیا ہے لیکن ہندوستان-امریکہ دوستی کو گہرا کرنے کا عزم وہی رہا۔ دونوں ممالک کے درمیان بھروسے کی دوستی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا ’’ہندوستان اور امریکہ دونوں عظیم جمہوری ملک ہیں۔ دونوں ممالک کے جمہوریت کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔ ہندوستان امریکی خوابوں میں برابر کا شریک ہے۔ امریکی خوابوں میں ہندوستانی بھی حصہ ڈالتے ہیں۔‘‘