*پیارے اسلامی بھائیوں اور بہنوں عرض تحریر یہ ہے کہ عیدالاضحیٰ کے مقدس موقعے پر ہر صاحب نصاب اسلامی بھائی قربانی جیسا عظیم فریضہ انجام دیتا ہے اس مبارک موقع پر دیکھنے میں یہ آتا ہے کہ ہم لوگ ان گھروں میں ہی قربانی کا گوشت پہنچاتے ہیں جن گھروں میں قربانی ہوئی ہوتی ہے اور دیکھنے میں یہ آتا ہے کہ گوشت ہرا کالا بدبودار ہوجانے کی وجہ سے چوک چوراہوں اور کچرا جمع کرنے کی جگہ پر پھینک دیا جاتا ہے اور ہمارے غریب مستحق اسلامی ماں بہن بھائی بوٹی بوٹی کو ترس جاتے ہیں اس لئے ہم آپس میں مل کر یہ طئے کر لیں کہ جو حضرات قربانی کا اہتمام کرتے ہیں وہ ایک دوسرے کو گوشت نہ دیں بلکہ ہم سب مل کر ان اسلامی بھائیوں ماؤں بہنوں تک گوشت پہنچائیں گے جو اس عظیم تبرک سے محروم رہ جاتے ہیں اللّٰہ عزوجل ہر صاحب استطاعت اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو اس پر سختی سے عمل کی توفیق عطا کرے آمین ثم آمین*
*اپیل کردہ: اراکین بزم رضائے صابری و بزم سید سلطان الاولیاء کمہار باڑا مالیگاؤں الہند*