جمال ناصر کے مطالبہ پر کارپوریشن انتظامیہ واٹر سپلائی و سٹی انجینئر نے وضاحت پیش کی
جون 16, 2023
گذشتہ پانچ جون کو حسن پورہ نورنگ کالونی علاقہ کے سینکڑوں مرد و خواتین کے ساتھ مختلف مطالبات کی یکسوئی کے لیئے سوشل ورکر جمال ناصر کی قیادت میں نمائندہ وفد نے کارپوریشن آفیسران سے ملاقات کرکے مطالباتی مکتوب دیا تھا. اس مکتوب میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ حسن پورہ و اطراف میں نلوں میں پانی کی سپلائی بے ترتیب دی جارہی ہے صحیح وقت پر نلوں میں پانی کی سپلائی دی جائے. نئے واٹر سپلائی انجینئر اور ایک نئے واٹر فٹر کا تقرر کیا جائے. جمال ناصر کے دیئے گئے مکتوب پر کارپوریشن کے موجودہ واٹر سپلائی و سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ نے وضاحت پیش کرتے ہوئے جمال ناصر کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے. اس مکتوب میں شہری انجینئر نے وضاحت پیش کی ہے کہ رضا پورہ پانی کی ٹانکی سے جن علاقوں میں پانی سپلائی کیا جاتا ہے خصوصی طور پر حسن پورہ. نورنگ کالونی و اعظم پورہ. ملت کالونی. زیتون پورہ میں پہلے دوپہر 2 بجے نلوں کے ذریعہ پانی سپلائی کیا جاتا تھا جسے تبدیل کر کے شام میں پانی سپلائی کیا جارہا ہے. اس تبدیلی کی وجہ یہ ہیکہ نیاپورہ سروے نمبر 119 کی بڑی ٹانکی میں سائنے فٹر پلانٹ سے sump لیول میں کمی آجانے کی وجہ سے اس پانی کی پانی ٹانکی کے درکار لیول کے لیے تین گھنٹے لگ جاتا ہے اور اس بڑی ٹانکی سے حسن پورہ تک لے جانے کے لئے ایک گھنٹہ کا وقت درکار ہوتا ہے اس لئے مذکورہ علاقوں میں پانی سپلائی کچھ حد تک تاخیر ہورہی ہے. سٹی انجینئر نے مزید وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کے مطالبات پر غور کیا جارہا ہے انہوں بتایا کہ سائنے فلٹر پلانٹ سے 71mld میں sump لیول ہونے کے لئے کچھ انتظار کرنا پڑھتا ہے لہذا ان علاقوں میں پانی کی سپلائی تکنیکی مجبوریوں کی بناء پر دوپہر دو بجے کے بعد دی جارہی ہے....