یکساں سول کوڈ ملک کی ترقی کےلئے ضروری نہیں
جون 02, 2023
ہندوستان ایک ہمہ جہتی ملک ہے۔ یہاں مختلف تہذیب و مذاہب و تمدن کی موجودگی ایک گلدستہ کی مانند دنیا کی شان بنا ہوا ہے۔ کومن سول کوڈ اور بڑھتی ہوئی آبادی ،کنٹرول بل، ملک کی ترقی کےلئے رکاوٹ نہیں ہے۔ اس طرح کا پرمغز اظہار خیال مالیگاو¿ں آرٹس ،کامرس اینڈ سائنس کالج کی طالبہ ہما فردوس عتیق احمد نے کیا۔ موصوفہ 31مئی کو ایم ایس جی کالج کے وسیع گراو¿نڈ پر ”کومن سول کوڈ اور بڑھتی ہوئی آبادی پر کنٹرول ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہے یا نہیں “ اس عنوان پر بحث و مباحثہ کے پروگرام سے خطاب فرمارہیں تھیں۔ ہما فردوس نے ملک کی آزادی سے لے کر آج تک کہ ملک کے حالات کا باریکی سے احاطہ کیا اور دیئے گئے عنوان کی بھرپور مخالفت میں اپنی رائے ججس کے سامنے پیش کی۔ ہما فردوس نے یہ بھی کہاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کا بل نامنظو رہونا چاہئے۔ ورنہ آئندہ ہند ستان صرف بوڑھوںکا دیش بن کر رہ جائے گا۔ شہر عزیز کے مشہور مہاتما گاندھی ودیا مندر تعلیمی ادارے کے زیر انصرام جاری مالیگاو¿ں آرٹس، کامرس اینڈ سائنس کالج کی ہما فردوس عتیق احمد اور شیرین فتوشاہ نے بھرپور نمائندگی کی۔ اس طرح ہما فردوس کو اُردو زبان میں دوسرا انعام ٹرافی، سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات سے نوازہ گیا۔ اس خوشی کے موقع پر سٹی کالج میں پرمسرت ماحول پایا جارہا ہے۔ جس پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عارف انجم، پروفیسر شکیب احمد، پروفیسر مبین نذیر سر، پروفیسر اختر فراز سر اور پروفیسر سعدیہ میڈم وغیرہ کے ساتھ کالج کے مزمل سر و دیگر نے مبارکباد و نیک خواہشات پیش کی ہے۔