آج بروز اتوار درے گاوں پاور لوم شنگھرش سمیتی کے سرکردہ افراد کی ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی
جس میں شہر میں موجود صنعتی حالات اور بجلی کے مسائل کو لے کر گفتگو کی گئی اور آگے کا لائحہ عمل طے کرنے کے مناسبت سے غوروخوص کیا گیا۔
روٹو کے حالات خراب ہونے کے سبب کئی بنکر لوم اور زمین معاملہ فروخت کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
کئی کارخانوں میں بجلی کے تھک بقایا بل لاکھو میں باقی ہیں اور بنکر بھرنے سے قاصر ہیں
بجلی کمپنی کا ظلم دن بدن بڑھتا جا رہا ہے اور اس شہر کے اندر بجلی کمپنی پردبدبہ بنانے میں تمام تر چھوٹی بڑی طاقت ناکام ثابت ہو رہی ہیں