مالیگائوں (نامہ نگار) مہاراشٹر وکاس اگھاڑی کی تشکیل گزشتہ دنوں مراٹھواڑہ میں ہوئی۔ اس کی قیادت انا رائو صاحب پاٹل اور مختلف چھوٹی پارٹیوں پر مشتمل یہ سیاسی اتحاد جس میں آزاد سماج پارٹی، SDPI اور RPI سمیت مختلف چھوٹی پارٹیوں پر مشتمل اس اتحاد کی جانب سے شروعات میں مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ کے مختلف اضلاع میں پہنچ کر پریس کانفرنس کے ذریعے اپنی بات عوام تک پہنچائی گئی۔ اسی طرح کل بروز جمعرات کو دھولیہ اور جلگائوں میں بھی پریس کانفرنس لی گئی۔ اس پریس کانفرنس میں بی جے پی اور کانگریس سے یکساں دوری رکھنے والی پارٹیوں کو ساتھ ملا کر کس طرح مہاراشٹر کی عوام دلت، مسلم اور پسماندہ طبقات کے لئے مہاراشٹر وکاس اگھاڑی اپنی خدمات انجام دے گا اس سلسلے میں اپنے عزائم کا اظہار انا رائو صاحب پاٹل اور ان کے معاونین عمر دراز خان بھی موجود تھے۔ مہاراشٹر وکاس اگھاڑی اسی سلسلے میں ۲۶ جون کو اورنگ آباد کے عام خاص میدان میں ایک عوامی تقریب منعقد کرنے جا رہی تھی مگر عین وقت پر کل بروز جمعرات مورخہ ۲۲ جون کو اچانک پولس کی جانب سے عام خاص میدان میں ہونے والے جلسے کو ملتوی کرنے کی گزارش کرتے ہوئے اجازت نامہ رد کر دیا۔ پولس کی جانب سے عذر پیش کیاگیا کہ ۲۶ تاریخ کوہی اورنگ آباد میں مہاراشٹر کے گورنر کا دورہ ہے اسی لئے ہم اس جلسےکی اجازت نہیں دے سکتے۔ دی گئی اجازت کے خلاف خود ہی پولس نے واپس لینے کا کام کیا ہے۔ اس کے خلاف اورنگ آباد ہائی کورٹ میں جانے کا اعلان بھی مہاراشٹر وکاس اگھاڑی کے لیڈران کی جانب سے کیا گیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ اندرون ایک دو یوم اگر کورٹ اجازت دیتی ہے تو ۲۶ تاریخ کا ہونے والا یہ عوامی پروگرام جس میں پارٹی کی جانب سے اتحاد و طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔