تحریر :- محمد مدثر حسین رضوی مالیگ
صدر، اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن مالیگاؤں
*9021809898*
معاشرے میں بے شمار بے ترتیبی و بے قاعدگی اور اصولوں سے ہٹ کر ہونے والی باتوں اور واقعات کے متعلق چند کارآمد و مفید نقاط کو اصلاح کی غرض سے ضبط تحریر میں لایا گیا ہے جسے پڑھ کر اگر کسی ایک نے بھی عمل کیا تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ میرا یہ تحریر کرنا فائدے مند ثابت ہوا.
✍ مسلمانوں! یتیموں بیواؤں کی مدد کیا کرو، جو غربت و افلاس کے مارے ہیں جو حقیقی محتاج ہیں، جو غیرت کی وجہ سے کسی کے سامنے دست سوال نہیں پیش کرتے ایسے غیرت مندوں کو بغیر ریا و دکھاوے کے محض خلوص و للہیت کے ساتھ ان کی ضرورتوں کو پورا کریں، ڈھیر سارے ثواب کے حقدار بنیں.
✍ مسلم بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلانا بہت ضروری ہے تاکہ و ڈاکٹر، ٹیچر، پولس، فوجی اور بڑے افسر بالخصوص کلکٹر، پرانت کے عہدوں پر فائز ہوکر قوم مسلم پر ہورہی ظلم و ذیادتی کی روک تھام کرسکیں، اور ان کے حقوق کی بازیابی کے لئےجدوجہد کرسکیں.
✍ آنے والا تہوار عید الضحٰی عقیدت و احترام کے ساتھ پورے جوش سے منائیں، ایثار و قربانی کا جذبہ بیدار کریں، جانوروں کی بےجا نمائش کرنے سے اپنے آپ کو روکیں، قربانی کے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں،ذبح کے وقت فوٹو بازی، ویڈیو گرافی نہ کریں اور نہ ان کو شوشل میڈیا پر وائرل کریں، اپنے کسی عمل سے کسی کی دل آزاری نہ ہونے دیں.
✍ اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن کی گزارش ٹیلی ویژن اپنے گھروں سے نکالیں ساتھ ہی موبائل فون کا مثبت استعمال کریں، اور احکام شرعیہ کو بجا لائیں اسی طرح حرام و ناجائز کاموں سے بھی اجتناب برتیں، اور پھر اللہ کی رحمت و برکت کا مشاہدہ کریں.
✍ ابھی برسات کا موسم جاری ہے جس کی وجہ سے ندیوں میں بھر پور پانی چھوڑا جاتا ہے اس لئے اپنے بچوں پر خاص طور پر نظر رکھیں انھیں تاکید کریں کہ وہ سیر و تفریح کے لئے یا نہانے کی غرض سے ندیوں کی طرف رُخ نہ کریں ورنہ جانی نقصان سے دوچار ہوسکتے ہیں.
✍ صاف صفائی و پاکی آدھا ایمان ہے عام دنوں کی بہ نسبت ایام نہر (عیدالاضحیٰ کے تین دن) میں صاف صفائی پر بھر پور توجہ دیں جانوروں کے فضلات، و دیگر فاضل مادے کارپوریشن کی گاڑیوں میں ڈالیں، اِدھر اُدھر بیچ گلی میں اور چوراہوں پر سڑکوں پر یا نالیوں میں خاص طور پر نہ ڈالیں، ساتھ ہی اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ حرکتوں کے کرنے والوں کو منع کریں، اور انھیں باز آنے کی تلقین کریں.