مالیگاؤں :(پریس ریلیز)مالیگاؤں میں 500 کروڑ روپے کی انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم کے ٹینڈر میں درج خامیوں کے خلاف اور کارپوریشن کی منصوبہ بندی کے فقدان و لاپرواہی کیخلاف ممبئی ہائی کورٹ میں مالیگاؤں شہر کے مفاد میں اسلم انصاری اور معین الدین کی جانب سے آصف شیخ رشید کے توسط سے ایک مفاد عامہ کی عرضداشت PIL دائر کی گئی ہے ۔جس میں معزز عدالت کو مالیگاؤں شہر کی موجودہ صورتحال بتائی گئی ہیں اور کارپوریشن کی لاپرواہی و ایم جے پی کی کوتاہی کو اجاگر کیا گیا ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ مالیگاؤں کارپوریشن پورے شہر کو کھنڈر بنانے کی تیاری کررہی ہیں اور اس ٹینڈر میں فاش غلطیاں کرتے ہوئے چھوٹے مکتے دار کو بھی موقع دیا جارہا ہے جس سے مزید پیچیدگی پیدا ہوگی اور شہر میں تعمیری کاموں کو لیکر مستقبل میں عوام کو بھروسہ آٹھ جائے گا ۔اس ٹینڈر میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی کا خدشہ بھی دکھائی دے رہا ہے، اتنا ہی نہیں کھڈا کھودا کر دوبارہ سمنیٹ کانکریٹ روڈ بنانے کیلئے بجٹ کا ذکر نہیں کیا گیا ہے ۔جس سے شہر مزید کھنڈر ہوگا ۔کروڑوں روپے کے تعمیر شدہ نئے سمینٹ کانکریٹ کے راستے کھود کر چھوڑ دیا جائے گا ۔اسطرح کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں ۔اس ضمن میں آج ممبئی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ۔ممبئی کورٹ میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر بھالچندر گوساوی ،نائب کمشنر و چیف اکاؤنٹنٹ راجو کھیرنار، انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم کے پروجیکٹ انچارج آفیسر مارواڑ، مہاراشٹر جیون پرادھیکرن ڈپارٹمنٹ کے نمائندے پریشان حال دوڑ دھوپ کرتے ہوئے نظر آئے ۔ڈبل بیچ کے معزز جج نے آئندہ سماعت 28 جون کو کرنے کا حکم دیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ مالیگاؤں کارپوریشن کے کالے کارنامے جلد ہی سامنے آئیں گے ۔اس موقع پر اسلم انصاری، شکیل بیگ ،فرحان شیخ رفیق شیخ بشارت، آمین احمد وغیرہ موجود تھے ۔
انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم ٹینڈر معاملہ : ممبئی ہائی کورٹ میں کمشنر کی اپنے عملہ کیساتھ حاضری
جون 22, 2023