ہمارے شہر مالیگاؤں کو مسجد میناروں کا شہر کہا جاتا ہے اور باہر کے لوگ ہمارے شہر میں جب مہمان بن کر آتے ہیں تو وہ یہ سوچ بنا کر آتے ہیں کہ یہ شہر مسجد میناروں کا شہر ہے یہاں پر اسلامی تعلیمات پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور پردے کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے کیونکہ یہ شہر پورے ملک میں سب سے بہترین مسلم شہر مانا جاتا ہے یہاں سے تحریکیں نکل کر پورے ملک کی مسلم نمائندگی کرتی ہے اس لئے ہمیں بھی چاہیے کہ ہم ہمارا رتبہ پہچانے ہم کیا ہیں اپنے آپ کو پہچانے ہم اُس شہر میں رہتے ہیں جو پورے ملک کے مسلمانوں کی نمائندگی کرتا ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے تہواروں پر اپنے علاقوں میں خصوصی صاف صفائی کا خیال رکھے کہ باہر سے آنے والا شخص اپنے گمان کے مطابق شہر کو پائے اور اسی طرح نوجوان ہلڑ بازی چیخ پکار سے بچے کیونکہ ہم ہی اس شہر کا مستقبل ہیں اور ہم صرف ایک راستے پر چلتے ہیں اور وہ راستہ اسلام کا راستہ ہے اپنے چہروں کو پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی طرح سجائے انکے بتائے ہوئے راستے پر عمل کریں.