مستقیم ڈگنٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ مسائل کا حل جنتادل اس نعرے کے ساتھ ہم شہریان کو ڈیجیٹل خدمات مفت میں دینے میں سو فیصد کامیاب رہے، ہم نے یہ مہم صرف ایک مہینہ کیلئے شروع کی تھی، لیکن عوامی ضرورت کے پیش نظر ہمیں 3 مرحلہ میں میم چلانا پڑا، آج مالیگاؤں شہر، ناسک البتہ پوری ریاست میں ایسی کوئی سیاسی جماعت نہیں جو ایک ہی چھت کے نیچے اتنے سارے کام مفت میں کر کے دے رہے، یہ جنتادل ہی ہے جو عوام کو ساری خدمات مفت میں دے رہی ہے. شان ہند نہال احمد صاحبہ نے کام کرنے والے اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شہریان سے اپیل کیا کہ ہم آئندہ بھی عوام کیلئے مفت خدمات جاری رکھے گے لوگ آئے ہماری آفس پر اور مفت ڈیجیٹل خدمات سے فائدہ اٹھائے، اسی کے ساتھ جن لوگوں نے یہاں جاری مختلف خدمات حاصل کئے ہیں وہ آفس ٹائم صبح 11 سے شام 5 بجے تک آکر اپنے اسمارٹ کارڈ حاصل کریں.
شان ہند میڈم کے ہاتھوں مفت پین کارڈ کی تقسیم
جون 15, 2023
مسائل کا حل جنتادل نعرے کے ساتھ 16 جنوری سے جنتادل لیڈران شان ہند نہال احمد صاحبہ اور جنرل سیکریٹری ساتھی مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے مفت آن لائن خدمات عوام کو دینے کا اعلان کیا. جس میں پین کارڈ، آدھار اپڈیٹ، گولڈن کارڈ، آبھا کارڈ، مزدور کارڈ، ووٹر لسٹ میں نام کا اندراج، زیرو بیلنس پر بینک میں کھاتہ کھولنا، فون پے، گوگل پے چالو کرنے جیسی کئی خدمات عوامی رابطہ آفس سے جاری رہی. 16 جنوری سے 14 جون تک 3 مرحلہ میں مختلف ڈیجیٹل خدمات مفت میں دی گئی. جس سے ہزاروں کی تعداد میں مرد، خواتین نے فائدہ اٹھایا. اسی سلسلے کی آخری کڑی کیلئے 14 جون بروز بدھ شام 7 بجے ایک پروگرام عوامی رابطہ آفس پر منعقد کیا گیا. جس میں اب تک کئے گئے کاموں کو مکمل پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے آدھار کارڈ، مزدور کارڈ، آبھا کارڈ، ووٹر کارڈ بنانے کا کام جاری ہے، فلحال پین کارڈ، بن کر تیار ہوچکے ہیں جن لوگوں کے پین کارڈ تیار ہوئے ایسے 100 سے 150 افراد کو جنتادل سیکولر صدر شان ہند نہال احمد صاحبہ کے ہاتھوں مفت اسمارٹ کارڈ تقسیم کیا گیا. اس موقع پر ساتھی مستقیم ڈگنیٹی، رشید سیٹھ ایولے والے، عبدالباقی راشن والا، سہیل عبدالکریم، رضوان خان سر، سید سلیم، مسیح اللہ بیسٹ، سلیم گڑبڑ، عارف حسین پاپا، توحید انصاری، امجد پٹھان، ابولیث انصاری، سجاد بھائی، عبدالرحمٰن انصاری صاحبان کے ہاتھوں بھی پین کارڈ تقسیم کیا گیا.