گھر کل یوجنا گھوٹالے معاملہ میں کمشنر صاحب نے کہا کہ میں خود بھی اس کے خلاف ہوں ۔ آپ نے جو کمپلین دی ہوئی ہے ۔ اس کی انکوائری کر کے جو لوگ بھی اس بدعنوانی میں ملوث ہیں فوری طور سے کاروائی کی جائے گی ۔ رضوان بیٹری والا نے کہا کہ گیارہ ہزار کالونی موت کا کنواں نظر آرہا ہے ۔ اور وہاں کوئی بھی سہولیات فراہم نہیں کی گئی ہے ۔ آپ کے کسی بھی آفیسر نے پولیس کا سہارا لیتے ہوئے عوام کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی تو عوامی پارٹی شہر کی عوام کے ساتھ مل کر تحریک چلانے گی ۔
بارش شروع ہونے والی ہے شہر کی تمام سڑکیں غیر قانونی طور سے ٹینڈر کے خلاف بنائ گئی ہے اور فی الحال کام جاری ہے ۔ گٹروں کا دور دور تک پتہ نہیں جس کی وجہ سے گٹروں کا گندہ بدبودار پانی لوگوں کے گھروں میں بھر جائے گا اس کا ذمہ دار کون ؟؟؟؟
بارش ہونے سے پہلے پہلے مین مین سڑکوں ، چوراہوں کے اتی کرمن سختی کے ساتھ ہٹائے جائیں ۔