شیام مادھوراؤ دیور کی فریاد کر کیمپ پولیس اسٹیشن نے گناہ رجسٹریشن نمبر 11/23 کریئر گائیڈنس پروگرام کے نام پر مذہبی تشہیر کے الزام میں منتظمین اعجاز احمد، انصاری شمس الدوحہ، ایم ایس جی کالج کے پرنسپل، وائس پرنسپل کے علاوہ سٹی کالج کے ریاض احمد سر اور اسٹیج پر موجود مسلم تنظیموں کے ذمہ داران پر 195 اے، 153 اے 298 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں مزید تفتیش کیمپ پولیس اسٹیشن کے انچارج اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر پی آر کاڑے کررہے ہیں
ایم ایس جی کالج معاملہ آخر منتظمین پر مقدمہ درج
جون 12, 2023
پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق فریادی شیام مادھوراؤ دیور 23 سالہ نے کیمپ پولیس اسٹیشن میں فریادی درج کروائی کہ محمد گروپ اور ستیہ مالک لوک سیوا گروپ کی جانب سے کریئر گائیڈنس پروگرام مہاراجہ سیاجی راؤ گائیکواڑ (ایم ایس جی) کالج کے ہال میں منعقد کیا گیا۔ اور وہاں پروگرام کے منتظمین اور مقررین نے مسجد میں تعلیم کیلئے آنے اور انہیں دین و اسلام کی معلومات فراہم کرتے ہوئے بھائی چارگی دیکھا کر ہندو مذہب اور مسلم مذہب کا موازنہ کیا۔ اور بتایا کہ مسلم مذہب کس طرح سے بہتر ہے۔ اسی طرح کی باتوں سے انہوں نے دو مذاہب کے درمیان دڑاڑ پیدا کرنے کی کوشش کی۔ ہندوؤں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی غرض سے باہمی افہام و تفہیم کے الفاظ بھی کہے۔