برائٹ یوتھ فاؤنڈیشن کا نيا کام عمل میں آیا
جون 02, 2023
جلگاؤں میں آج یکم جون 2023 کو سپریم کالونی میں BYF (برائٹ یوتھ فاؤنڈیشن) کے ذمہ داروں کا انتخاب کیا گیا۔ جس میں سپریم کالونی یونٹ کے صدر کے عہدے کے لیے ندیم شیخ، نائب صدر کے عہدے کے لیے ایوب شیخ اور سیکریٹری کے عہدے کے لیے عرفان شیخ کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر BYF کے صدر شیبان فیض، نائب صدر اکرم دیش مکھ، سیکرٹری عمر فاروق، سوشل گروپ کے صدر سمیر خان، بانی ممبر فیضان شیخ، شاہنواز خان موجود تھے۔ انشاء اللہ BYF سپریم کالونی میں طلباء، نوجوانوں اور علاقے کے لیے اہم کام کرے گا۔