( راست و نامہ نگار ) ٢١جون سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کا پندرھواں یومِ تاسیس بڑے ہی جوش و خروش سے منایا گیا.ضلعی صدر راحیل حنیف (حنیا) کی قیادت میں رسم پرچم کشائی کی تقریب عمل میں آنے کے بعد الحاج ہارون احمد انصاری ہسپتال گولڈن نگر میں مریضوں میں پھل فروٹ وغیرہ بھی تقسیم کئے گئے. اس موقع پر راحیل حنیف (حنیا) نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایس ڈی پی آئی پارٹی کو وجود میں آئے پورے پندرہ سال ہو چکے ہیں. بھوک سے آزادی اور خوف سے آزادی کے نعرے کے ساتھ پورے ملک میں ہر دن پارٹی کے مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے. کئی ریاستوں میں پارٹی کے عوامی نمائندے مضبوطی سے کام کر رہے ہیں. پارٹی ملک کے تمام مظلوم طبقات کیلئے کام کر رہی ہے. آج ملک کن حالات سے دوچار ہے ہم سب اس سے واقف ہیں. بے روزگاری، مہنگائی، کسان پریشان، مزدور بے حال، بھوک پہلے سے ذیادہ بڑھ چکی ہے امیر اور تیزی سے امیر ہو رہے ہیں غریب اور ذیادہ غریب ہو رہے ہیں. ملک کا پیسہ و ملکیت بڑے بڑے بزنس کرنے والے لوگ لوٹ کر فرار ہوگئے سرکار قانونی کارروائی کرنے میں مکمل ناکام ہے. غریبوں کے نام پر الگ الگ کئی اسکیمیں چل رہی ہیں مگر ان تک پہنچ نہیں رہی ہیں. اس کا مطلب صاف ہے کہ بھوک ابھی بھی ملک کا اہم موضوع ہے اور رہی بات خوف کی تو اس بھی ہم بہ خوبی واقف ہیں کشمیر سے لے کر کنیا کماری تک خوف کا ماحول بنایا جا رہا ہے سیاسی جماعتیں اور انکے لیڈران لب کشائی تک نہیں کر رہے ہیں وجہ صاف ہے خوف ای ڈی، انکم ٹیکس، این آئی اے، سی بی آئ وغیرہ.. ایسے حالات میں واحد ایس ڈی پی آئی وہ پارٹی ہے جو بنا کسی خوف کے ملک کے سیاسی میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے.. ملک کے ساتھ ساتھ شہر میں بھی پارٹی ہر موضوع پر بنا کسی خوف کےنمائندگی کررہی ہے آخر میں موصوف نے شہر کے نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین سے پارٹی سے جڑ کر مضبوط کرنے کی اپیل کی.. اس پروگرام میں ریاستی سیکریٹری مشتاق محاذ، ضلعی نائب صدرحافظ عزیزالرحمان بجرنگ واڑی، ضلعی جنرل سیکریٹری ابراہیم انقلابی, فیضان کلون , جمیل بھنگار والے,سعد شاہد، اظہر اسلم، عارف عطار، عظیم شیخ، قربان شاہ، حافظ عمران وغیرہ موجود تھے..
*سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کا پندرھواں یوم تاسیس منایا گیا
جون 21, 2023