پریس ریلیز:- نہایت ہی مسرت و شادمانی کا مقام ہے کہ امسال، سردار ہائی اسکول ایس ایس سی 2023ء کا رزلٹ نہایت ہی مسرت بخش رہا۔ ہمارے اسکول میں اولین پانچ (ٹاپ فائیو) درخشندہ ستارے اسطرح ہیں۔
1) مومن عریبہ غزل اشفاق احمد 85.40 فیصد،
2) شاہ افزاح تمکین نہال احمد 81.40 فیصد،
3) حرا ناز محمد زاہد 78.60 فیصد،
4) شارفہ صدف غلام رسول انصاری 78.40 فیصد،
5) تزکیہ فردوس مومن اشفاق احمد 78.00فیصد،
اس عظیم الشان کامیابی پر ادارہ ھذا کے چئیرمین محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے پرنسپال ایوبی شاہد سر، ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف نیز طلبہ اور انکے سرپرست حضرات کو عمیق دل سے مبارکباد پیش کی ہے اور مستقبل کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے- شعبہ نشر و اشاعت سردار ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج، مالیگاؤں