کھانے میں سلاد نہ ہو تو کھانے کا مزا ہی نہیں آتا۔ کچی گاجریں اور مولیاں کھانے کا اپنا مزہ ہے۔ گاجروں میں وٹامن A ہوتا ہے۔ جو آنکھوں کے لیے مفید ہے مولی جگر کی بیماریوں اور ہاضمے کے لیے مفید ہے۔ اس کے لیے کدو کھانا سنتِ نبوی ﷺ ہے۔ کدو کا سالن کھانے کے بے بہا فائدے ہیں۔ کدو کا تیل بلڈ پریشر کم کرنے کے لیے اور کینسر کے لیے مفید ہے۔
کدو کے تیل کی مالش سے آدھے سر کا درد ختم ہو جاتا ہے۔ اس طرح سبزیاں کچی اور پکا کر کھانے کے بے بہا فائدے ہیں۔ سبزیوں میں تمام غذائی اجزاء اور وٹامنز موجود ہوتے ہیں۔ صحت مند اور تروتازہ رہنے کے لیے تازہ سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔