موسمِ گرما کی تعطیلات کے بہتر استعمال کے لیے دارالعلم انگلش میڈیم اسکول کی جانب سے اسکول کے طلبہ کے لیے ایک "8 روزہ سَمر کراٹے کیمپ (Summer Karate Camp)" کا انعقاد بتاریخ 5 تا 12 جون 2023 کیا گیا۔ بتاریخ 5 جون بروز پیر کو کیمپ کا افتتاح اسکول کے فاؤنڈر و چیرمین محمد حذیفہ ہدائی سر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
اسکول کی نور باغ برانچ میں صبح 9:30 بجے سے 10:30 بجے تک اور قلعہ برانچ میں 11:00 بجے سے 12:00 بجے تک کیمپ کا وقت رکھا گیا تھا۔ کراٹے کے میدان میں تقریباً 20 سالہ تجربہ رکھنے والے شہر کے معروف کراٹے ماسٹر مدثر حسین سر (National Referee) کی خدمات حاصل کی گئی۔ موصوف نے Karate, Sqay, Taekwondo, Fitness Training اور Self Defense کی تربیت کی۔ دورانِ کیمپ تمام دن طلبہ کو انتہائی جانفشانی اور مشفقانہ طریقے سے ان کھیلوں کے متعلق بنیادی باتوں اور باریکیوں کو اجاگر کیا۔ تمام طلبہ نے انتہائی دلچسپی اور مکمل نظم و ضبط کے ساتھ تمام سرگرمیوں سے بھرپور استفادہ کیا۔
کیمپ کے آخری روز اختتامی سیشن میں پرنسپل افراح ناز میم نے اپنے تاثرات میں مدثر سر کی خدمات کی سراہنا کی اور بچوں کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ اس موقع پر تمام بچوں نے tariner کی خدمت میں ہدیہ خلوص بھی پیش کیا۔ یہ کیمپ 1st to 6th std کے طلبہ و طالبات کے لیے رکھا گیا تھا۔ اس کیمپ کے انعقاد میں حارث سر، صبا قاضی میم، تنزیلہ میم اور ثناء میم نے از اول تا آخر معاونت کی۔ چیرمین حذیفہ ہدائی سر نے روزانہ اس کیمپ میں وزٹ کرتے ہوئے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔
تمام شریک طلبہ کو عنقریب اسکول کے نئے کیمپس (واقع درے گاؤں) کے افتتاحی پروگرام میں معزز مہمانان کے دستِ مبارک سے میڈل، سرٹیفکیٹ اور دیگر انعامات سے نوازا جائے گا۔
منجانب : ڈپارٹمنٹ آف میڈیا،