ربانی خطاطی مرکز پر گاہے بگاہے وزٹ کرنے والے شہر و بیرون شہر کے معروف و معتبر خطاط حضرات اور وزیٹرز کی حوصلہ افزائی کے چلتے یہاں کے طلباء و طالبات میں خود اعتمادی اپنے عروج پر ہے۔ الحمدللہ ثم الحمدللہ عامر حسین نے ربانی خطاطی مرکز سے بال پین سے اردو، انگلش(کرسیو، پلین، ایٹیلک)و مراٹھی وغیرہ رسم الخط کو بھی لکھنا سیکھا بعدازاں اسکی خواہش کٹ نب (سیاہی پین) سے اردو نستعلیق خط سیکھنے کی تھی لیکن اچانک سے اس نے عربی لکھنے کی خواہش کا اظہار کر دیا جسے رضوان ربانی سر نے قبول کرتے ہوئے مکمل رہنمائی کی اور الحمدللہ آج عامر حسین، مکمل قرآن مجید اپنے ہاتھوں سے تحریر کرنے کا عزم لیے ہوۓ ہے اور کامیاب شروعات بھی کر دی ہے۔ ربانی سر نے مزید بتایا کہ اس طالب علم کے علاوہ ایک بی ایس سی کی طالبہ سمرہ (جو فی الوقت ایم ایس سی میں ہے) نے بھی صرف ایک ماہ کی قلیل مدت میں عربی رسم الخط سے شناسائی حاصل کی اور اپنے فاضل اوقات میں "برو" سے تغرے لکھنے کی مشق میں منہمک ہے۔ ساتھ ہی ساتھ مریم، عرشیہ، فاطمۃ الزہرا (ہفتم) اریبہ مریم (ہشتم)و حافظ شعیب (نہم) وغیرہ بھی مستقبل میں عربی رسم الخط میں مہارت حاصل کر کے قرآن مجید کو اپنے ہاتھوں سے تحریر کرنے کا من بناۓ ہوۓ ہیں- رضوان ربانی سر نے اس عظیم الشان کارنامے کی احسن تکمیل تک ہر طرح کی رہنمائی و تعاون کا یقین دلایا ہے اور دیگر طلباء و طالبات کے والدین سے بھی مل کر اسی طرح کی ذہن سازی کرتے ہوئے طلبہ سے کچھ عظیم و منفرد شاہکار کروانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ساتھ ہی ساتھ عوام الناس سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے -
ربانی خطاطی مرکز کے طالب علم عامر حسین نے قرآن پاک لکھنے کی شروعات کی
جون 04, 2023
پریس ریلیز:- شہر عزیز مالیگاؤں میں گزشتہ تین سالوں سے کامیابی سے جاری ربانی خطاطی مرکز کے طالب علم "عامر حسین ریاض احمد" نے مسلمانوں کی مقدس کتاب، کلام الہی "قرآن مجید" کو لکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور الحمدللہ باوضو ہو کر دیکھ دیکھ کر ہو بہو کلام پاک لکھنے کی باقاعدہ شروعات بھی کردی ہے۔ اس ضمن میں ربانی خطاطی مرکز کے روح رواں رضوان ربانی سر نے بتایا کہ صرف تین ماہ کی قلیل مدت میں جماعت ہشتم (کریسنٹ ہائی اسکول، دیانہ، مالیگاؤں)کے طالب علم عامر حسین ریاض احمد نے عربی رسم الخط کو سیکھنے کے بعد احادیث و چھوٹی چھوٹی سورۃ لکھنے کی شروعات کی بعد ازاں حوصلہ افزائی اور مزید رہنمائی کے بعد بڑی سورۃ مثلاً سورۃ جمعہ، سورۃ رحمن، سورۃ فتح، سورۃ یاسین و سورۃ الکہف کو ٹانک (قلم) و سیاہی سے لکھنے کی کامیاب مشق کی- رضوان ربانی سر نے بتایا کہ میں نے عامر کے والد ریاض احمد سے بھی بات کی اور انکی اجازت و مکمل تعاؤن کی یقین دہانی پر اس عظیم کام کی شروعات کی ہے- عامر کے والد ریاض احمد نے جدید قسم کی قلم و دوات بھی آن لائن منگوا کردی اور پرنٹنگ پریس سے عمدہ کاغذ بھی چھپوا کر دیا۔ اسطرح کی حوصلہ افزائی اور امداد پر عامر حسین نے اس عظیم کارنامے کو سرانجام دینے کا پکا ارادہ کیا ہے-