سیوک دینی تقریب خواتین و بچوں میں بیحد ہوئی مقبول
جون 04, 2023
سلسلہ سیوک دینی سوال و جواب نوجوانوں کیساتھ ساتھ خواتین اور بچوں میں بھی بیحد مقبول ہورہا ہے حالیہ 3 جون 2023 کی منعقدہ تقریب اس بات کی غماز ہے جس میں معصوم بچوں کا سیلاب امڈ آیا اور سیوک دینی سوال کی جوابی فہرست میں خواتین کے ناموں کا شمار قابل ذکر ہے ۔ یہ سلسلہ گزشتہ سات سالوں سے حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی زیر سرپرستی انتہائی کامیابی و کامرانی کیساتھ مسلسل جاری ہے حالیہ تقریب خطیب و امام مسجد محمد آمین عشرت بڑا قبرستان حضرت مولانا مفتی محمد شعیب قاسمی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی خطبہ صدارت میں موصوف نے سیرت النبی صلی اللہ وعلیہ وسلم پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے سیوک سوسائٹی کے سلسلہ دینی سوال و جواب کی سراہنا کی اور دعائیہ کلمات ادا کئے ۔ چیف گیسٹ خالد پپو صاحب کی شرکت پر قارئین کے اندر جوش خروش نظر آیا ۔ نظامت کے فرائض سہیل ماسٹر نے انجام دیا ۔ اس باوقار تقریب میں 49 انعامات کی تقسیم ہوئی ۔ پروگرام کو لائیو ٹیلی کاسٹ کیا گیا جس کی وجہ بیرون ممالک میں مقیم قارئین محظوظ ہوئے ۔ پروگرام کو کامیابی کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے انصاری رضوان سیوک،حافظ عزیزالرحمان تجویدی،رضی انور،ابو فرحان،کامران سنگھانیہ،سہیل اقبال،محمد شعیب،بلال احمد نے جدوجہد کی ۔ مفتی محمد شعیب قاسمی صاحب کی دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا ۔