*آج کی میٹنگ میں دہلی وفد کی جانب سے حافط انیس اظہر نے کارگزاری پیش کی اور بتایا کہ نیٹ کے مقامی سینٹر کی حصول یابی پر جمعیۃ وفد نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی دہلی دفتر میں شکریہ کا مکتوب داخل کر دیا ہے اور ذمہ داران سے مل کر شکریہ بھی ادا کیا گیا یہ اس لئے بھی ضروری سمجھا گیا کہ NTA کی جانب سے اس کے ڈائریکٹر ونیت جوشی نے صدر جمعیۃ علماء سلیمانی چوک کو تحریری اطلاع وسط رمضان میں دی تھی اسلئے اخلاقی طور پر مل کر شکریہ ادا کرنے کا NTA آفیسران نے اچھا تاثر لیا ہے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وزٹ کے بعد سول سروسز کے تعلق سے مقامی طلباء کی رہنمائی کا منصوبہ بھی میٹنگ میں بنایا گیا اسی طرح جنتر منتر پر خواتین پہلوانوں کی حمایت میں مکتوب دیا گیا نیز ائمہ مساجد کی تنخواہ کے لئے متحرک شخصیت تنظیم ائمہ مساجد کے صدر عمیر الیاسی سے ہوئی گفتگو کا احوال پیش کیا گیا دہلی وفد نے جمعیۃ اوپن اسکول کے تعلق سے سرگرمی پر روشنی ڈالی میٹنگ میں مولانا آصف شعبان اور شاکر شیخ سر نے جمعیۃ اوپن اسکول کی شاخ مالیگاؤں کے مدارس میں جلد از جلد شروع کرنے پر زور دیا. اخیر میں شرکاء میٹنگ نے مالیگاؤں میں جمعیۃ علماء کے بڑے اجلاس کے انعقاد کی تائید کی اور اس میں مولانا ندیم صدیقی کی صدارت اور سرپرستی میں قائد جمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب کو مالیگاؤں مدعو کرنے پر اتفاق ظاہر کیا گیا.*
*میٹنگ میں مولانا صغیر احمد شمشی ' حافظ عبدالعزیز رحمانی' مولانا نیاز احمد ملی ' حافظ محسن کریم' مولانا سلمان تجویدی 'ایڈووکیٹ مفتی طفیل احمد قاسمی' مفتی محمد اسلم جامعی حافظ رمضان اشاعتی ' ظہیر قیصر' حاجی یاسین سیٹھ ' عبدالحلیم صدیقی' عبدالصمد جنتا ' حاجی محمد ادریس چکن' خلیل ایم ایم ' جمیل مقادم ' صابر شیخ' ظفر خان مولانا بھی شریک رہے.*