آل مالیگاؤں بلڈ ڈونر گروپ جو کہ ایک فلاحی ادارہ ہے، میڈیکل معاملات ہوں یا سماجی و فلاحی معاملات، اس ادارے کے نوجوان ہمہ وقت قوم کی خدمت کے لیے پیش پیش رہتے ہیں، اسی ادارے کے نوجوانوں نے گزشتہ 21 سالوں سے ان مقامات پر جہاں بقرعید کا گوشت نہیں پہنچ پاتا، ان لوگوں تک گوشت پہنچا کر انھیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، نام و نمود سے پرے ہوکر یہ خدمت بڑے ہی تن من دھن سے اس ادارے کے نوجوان کررہے ہیں، اور ان بستیوں تک جہاں گوشت نہیں پہنچتا، گوشت پہنچانے میں کامیابی بھی حاصل ہورہی ہے، ان غریب اور پسماندہ بستی والوں کی خوشی قابل دید ہوتی ہے، بے شک ان کے دل سے جو دعائیں نکلتی ہیں. اسمیں ضرور ان لوگوں کا بھی حصہ ہوگا جنہوں نے اپنی قربانی کا گوشت ان تک پہنچانے میں ہماری مدد کی، تو آپ بھی اپنی قربانی کا گوشت اصل مستحقین تک پہنچائیے. تاکہ ہم اسے اصل مستحقین تک پہنچائیں.
نوٹ. شہر کے دور دراز کے ایسے علاقے جہاں تک قربانی کا گوشت نہیں پہنچتا اس علاقے کے ذمہ داران، ادارے، کلبیں اور نوجوانان ہم سے رابطہ کریں انشاء اللہ ہم آپ کی رہنمائی میں گوشت تقسیم کریں گے.
*گزارش ہے کہ قربانی کا گوشت ہمارے سینٹر آل مالیگاؤں بلڈ ڈونر گروپ، فتح میدان، نزد اپنا ملک سینٹر تک پہنچادیں، ہم مستحقین تک پہنچا دیں گے. یا پھر آپ فون کریں ہمارے رضا کار آکر خود گوشت لے جائیں گے انشاءاللہ*
رابطہ نمبرات.
سہیل احمد ڈالریا(صدر)
9823087860
9226788042
عمران مانے
9226990469
اسلم بلڈر
7020497628
حسن لکی
9225568698