امسال شہر مالیگاؤں کی معروف سماجی و فلاحی شخصیت محترم جناب ہمدانی شکیل احمد فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ میں ہیں. موصوف کی جانب سے اہلیانِ مالیگاؤں کو عیدالاضحٰی کی پر خلوص مبارکباد اور سلام پیش کیا گیا ہے.
ہمدانی شکیل احمد ولد عبدالرحیم کا تعلق مرحوم حاجی عبدالغور سیٹھ نیشنل مل والے سے ہے. موصوف نے "مالیگاؤں آج اور کل" تاریخی کتاب مرتب کی اور اپنی ادبی و صحافتی خدمات انجام دیتے رہے. فی الحال ہمدانی شکیل احمد بطور سرپرست مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ اپنی سماجی و فلاحی خدمات بخوبی انجام دے رہے ہیں.
منجانب:صدرواراکین,مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ (ایم ڈی ایف)