پریس ریلیز:- آج بتاریخ 26 جون نشہ آور اشیاء سے بیداری کا عالمی دن مناتے ہوۓ سٹیزن کیمپس کے ڈاکٹر منظور حسن ایوبی ہال میں شہر پولس ڈپارٹمنٹ، بالخصوص آزاد نگر پولس اسٹیشن کے پی آئی شری دولت راؤ جادھو صاحب نے نہ صرف وزٹ کی بلکہ طلباء و طالبات کے جم غفیر سے پر مغز خطاب کرتے ہوئے 26جون عالمی یوم "نشہ آور اشیاء بیداری مہم" کے تحت مفصل خطاب کیا آپ نے کہا کہ طلباء و طالبات بیدار رہیں اور اپنے والدین و سرپرست حضرات کو بھی اس بیداری مہم سے جوڑیں کہ خود بھی نشہ آور چیزوں سے اجتناب کریں اور اپنے بچوں، اسکولی طلباء و طالبات اور سماج و معاشرے میں موجود چھوٹے سے بڑے تمام ہی افراد کو کسی بھی قسم کے نشے بچانا وقت کی ضرورت ہے - ہندوستانی قوانین کی رو سے چرس، گانجہ، افیم، ایم ڈی اور دیگر نشے کے ذرائع جیسے کتا گولی، کوریکس، فیوی کال، وائٹنر وغیرہ سے نشے کا کام لینے والوں پر نظر رکھتے ہوئے انہیں سمجھا کر راہ راست پر لانے کی کوشش کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے- اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ نے چھوٹی بڑی تمام طالبات و معلمات کو بھی اپنی حفاظت کسطرح کی جاۓ؟ توجہ دلائ اور راہ چلتے پیچھا کرنے والے، کمنٹ پاس کرنے والے اور چھیڑ چھاڑ کرنے والے روڈ رومیو کو بلا خوف خطر حوالات کا راستہ بتانے کا مشورہ دیا۔
سردار پرائمری اسکول کی ہیڈ مسٹریس ایوبی پروین میڈم نے بھی مختصراً اظہار خیال فرمایا اور طلباء و طالبات کو اس مہم کو کامیاب بنانے اور ڈپارٹمنٹ کی تعاؤن کرنے کی گزارش کی اس موقع پر رکن انتظامیہ ایوبی معاذ احمد نے شری دولت راؤ جادھو صاحب کو سٹیزن کیمپس میں جاری تمام یونٹ کی معلومات دی نظامت کے فرائض رضوان ربانی سر نے ادا کیے۔